اگربتی مت جلانا ورنہ--- وہ 6 نقصان دہ چیزیں جو ہم روزانہ کرتے ہیں لیکن ہمیں احساس تک نہیں ہوتا

image
 
عادات کی تبدیلی نہ صرف ممکن ہے بلکہ ضروری بھی ہے- بہت سی عادات ایسی ہوتی ہیں جو ایک طویل وقت سے ہماری زندگی کا حصہ ہوتی ہیں اور ہم انہیں اپنی بہترین زندگی کی ضمانت تصور کرتے ہیں- جیسے کہ کچھ لوگ جب بھی دن میں باہر نکلتے ہیں تو سن اسکرین یا سن بلاک کا استعمال کرتے ہیں یا پھر صبح سویرے گھر میں اگربتی جلانے کی عادت ہوتی ہے تاکہ گھر میں ہر طرف خوشبو پھیل جائے- لیکن یہ لوگ یہ نہیں جانتے کہ ان چیزوں کے نقصانات بھی ہیں-
 
سن اسکرین
ہم سب جانتے ہیں کہ دھوپ میں باہر نکلتے وقت سن بلاک یا سن اسکرین کا استعمال ہمیں جلد کے کینسر یا پھر ہماری جلد کو وقت سے پہلے بوڑھا ہونے سے بچاتا ہے- لیکن یہ بھی یاد رکھیں کہ سن اسکرین کا بہت زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ جلد پر پڑنے والی سورج کی روشنی میں کمی اور وٹامن ڈی آپ کو دیگر اقسام کے کینسر کا شکار بنا سکتے ہیں-
image
 
چکنائی سے پرہیز
یہ حقیقت ہے کہ ہماری غذا میں شامل بہت زیادہ چکنائی ہمارے لیے دل اور وزن کے مسائل پیدا کرسکتی ہے- لیکن چکنائی کو غذا سے مکمل طور پر بھی خارج نہیں کرنا چاہیے- کیونکہ چکنائی وٹامنز کو ہمارے جسم میں جذب ہونے کے حوالے سے مدد فراہم کرتی ہے-
image
 
بہت زیادہ سبزیوں کو استعمال
یقیناً صحت بخش غذا میں سبزیوں کا شامل ہونا انتہائی ضروری ہے لیکن ایک طویل وقت تک بہت زیادہ سبزیاں استعمال کرنے سے ہمارا جسم تباہ ہوسکتا ہے- ایک دن میں 4 سے 5 مرتبہ سے زیادہ سبزیاں نہیں کھانی چاہئیں اور ہمیشہ تازہ سبزی کھائیں-
image
 
سیب کو چھلکوں کے بغیر کھانا
سیب کو چھلکوں کے ساتھ کھانا زیادہ فائدہ مند ہے کیونکہ اس کے چھلکوں میں سو فیصد ایسے غذائی اجزاﺀ پائے جاتے ہیں جو ہمیں دل کی بیماریوں سے محفوظ بنا سکتے ہیں- البتہ یہ بھی یاد رکھیں سیب کو چھلکوں کے ساتھ کھاتے ہوئے اسے اچھی طرح دھونا نہ بھولیں-
image
 
الارم کی بلند آواز
اکثر افراد الارم کو بلند آواز کے ساتھ سیٹ کرتے ہیں تاکہ وہ ہر حالت میں وقت پر جاگ سکیں لیکن یہ صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے- شور کی اونچی آواز دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر کو بڑھا دیتی ہے- چونکہ صبح کے ابتدائی اوقات میں انسان کا جسم بالکل پرسکون ہوتا ہے ایسے میں اس طرح کا شور اسے دباؤ کا شکار بنا سکتا ہے اور صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے-
image
 
اگربتی جلانا
اگربتی جلانا ہماری صحت پر مثبت اثرات کرتا ہے اور یہ ہمیں پرسکون بنانے کے ساتھ ساتھ ہمارے دباؤ میں کمی کا باعث بھی بنتا ہے- لیکن ساؤتھ چائنا یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ کئی گھنٹوں تک اگربتی کا جلنا پھیپھڑوں کے کینسر یا لیوکیمیا یا پھر برین ٹیومر سے جیسے خطرناک امراض کا شکار بنا سکتا ہے- اس کی وجہ اگربتی میں پائے جانے والے کیمیکل ہوتے ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: