|
|
رات کے کسی پہر اچانک باورچی خانے کی لائٹ جلائیں تو ہر
برتن پر رینگتے لال بیگ دیکھ کر کراہیت تو ہوتی ہے ساتھ غصہ بھی شدید آتا
ہے۔ لیکن آخر کریں تو کیا کریں۔ کس طرح ان مصیبتوں سے چھٹکارا پائیں یہ لال
بیگ تو فیومیگیشن کے بعد بھی واپس آجاتے ہیں۔ لیکن ہم آپ کو کچھ ایسے
آزمودہ ٹوٹکے بتانے جارہے ہیں جنھیں استعمال کرنے کے بعد لال بیگ آپ کے کچن
سے بھاگنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ |
|
1- بیکنگ سوڈا اور چینی
|
سونے سے پہلے کسی بڑی پلیٹ میں چینی اور بیکنگ سوڈا
برابر مقدار میں مکس کریں اور کچن کی لائٹ بند کرکے چلے جائیں۔ چینی کی
خوشبو لال بیگ کی بھوک بڑھائے گی اور وہ اس مکسچر کو کھانے کی جانب لپکیں
گے جب کے مکسچر میں موجود بغیر کوئی بو رکھنے والا بیکنگ سوڈا لال بیگ کے
لئے زہر کا کام کرے گا۔ یہ طریقہ تب تک آزماتے جائیں جب تک آپ کے کچن سے
لال بیگ کا مکمل خاتمہ نہ ہوجائے۔ |
|
|
2- پودینے کا اسپرے |
ایک گڈی پودینہ کے پتے توڑ کر ایک لیٹر پانی میں ابالیں
۔ ٹھنڈا ہوجانے پر بوتل میں پھر کر کچن شیلف سمیت ان تمام جگہوں پر بھی
اسپرے کریں جہاں جہاں لال بیگوں نے خفیہ ٹھکانے بنائے ہوئے ہیں اس کے علاوہ
گھروں میں عام طور پر چولہے کے نیچے کیبنٹ ہوتا ہے جہاں لال بیگ چھپے ہوتے
ہیں وہاں بھی اسپرے کریں۔ یہ کئی بار کا آزمودہ طریقہ ہے۔ پودینے کی بو لال
بیگ کو پسند نہیں اور اس اسپرے کے متواتر استعمال سے لال بیگ دوبارہ کچن کا
رخ نہیں کرتے۔ |
|
|
3- ڈش سوپ اور پانی کا
اسپرے |
اسپرے بوتل میں پانی ڈالیں اور اس میں کچھ حصہ ڈش سوپ کا
ملا دیں۔ بوتل کو اچھی طرح ہلائیں اور پورے باورچی خانے میں اور گھر کی
انتمام جگہوں پر اسپرے کریں جہاں جہاں لال بیگ موجود ہیں۔ |
|
|
مستقل طور پر لال بیگ سے
چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو |
لال بیگ سے مکمل چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ
ان کی پسند کا ماحول نہ بننے دیا جائے۔ وہ جگہیں جہاں لال بیگ تیزی سے پیدا
ہوتے ہیں درجِ ذیل ہیں |
|
1- کچرے کا ڈبہ |
|
2- نمی والی جگہ |
|
3- بچا ہوا کھانا |
|
4- فرش اور شیلف پر گرا ہوا چورا |
|
5- بیسن میں گندے برتن |
|
کوشش کریں کے گھر میں خصوصاً باورچی خانے اور باتھ روم
میں نمی نہ ہونے دیں۔ ٹوٹی ہوئی دیواروں کی بھرائی اور مرمت کروالیں ایسا
کوئی کونا نہ چھوڑیں جہاں لال بیگ انڈے دے سکیں۔ کونوں کی صفائی کا خاص
خیال رکھیں اور سونے سے پہلے باورچی خانہ صاف کرکے اسپرے کردیں۔ |
|