آرمی کی خواتین ساڑھی کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں پاکستانی آرمی کی خواتین کے بارے میں چند ایسے حقائق جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image
 
اگر بات کی جائے پاکستانی خواتین کے قومی لباس کی تو وہ شلوار قمیض ہے۔ تمام ہی صوبوں میں مختلف ثقافت ہونے کے باوجود پورے ملک کی خواتین شلوار قمیض ہی زیب تن کرتی ہیں لیکن جب ہم پاکستان آرمی اور نیوی کی خواتین کا سرکاری لباس دیکھتے ہیں تو وہ ساڑھی پہنتی ہیں۔
 
ساڑھی ایک پروقار لباس ہے
ڈان اخبار میں شائع ہونے والے ریٹائرڈ فوجی افسر سید اوصاف حسین اپنے آرٹیکل میں لکھتے ہیں کہ مسلح افواج میں خواتین کا لباس ان کے کام کی نوعیت پر منحصر ہے۔ مثال کے طور پر اگر خاتون آرمی میں ڈاکٹر ہیں تو وہ ساڑھی پہنیں گی البتہ نرس خواتین شلوار قمیض ہی پہنتی ہیں۔ ساڑھی ایک پروقار لباس ہے جس میں خواتین مختلف دفتری کام آسانی سے نمٹا لیتی ہیں نیز ساڑھی کی خصوصیت یہ ہے کہ حاملہ خواتین بھی اس لباس میں آرام دہ محسوس کرتی ہیں اور باوقار طریقے سے اپنے دفتری فرائض انجام دے سکتی ہیں۔
 
پاکستان آرمی کی خواتین کا لباس اور سخت ترین ٹریننگ
پاکستان آرمی کی خواتین ہر شعبے میں خود کو مرد فوجیوں کی طرح ہی باہمت، طاقت ور اور محنتی ثابت کرچکی ہیں۔ خواتین فوجیوں کو بھی سخت ترین ٹریننگ سے گزرنا پڑتا ہے اور لوہے کے ہیلمٹ، بھاری بوٹ سمیت ہر طرح کا کھردرا اور سخت لباس پہننا پڑتا ہے جیسا کہ پاک فوج کے مرد حضرات کو۔ البتہ پاکستان آرمی کے مرتبے اور وقار کا خیال رکھتے ہوئے ان کا دفتری لباس ساڑھی رکھا گیا ہے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: