|
|
دنیا کے کچھ ممالک کے لوگ اتنے خوش رہتے ہیں کہ مسلسل دس
سالوں سے دنیا کے سب سے زیادہ خوش اور مطمئن ممالک کی فہرست میں شمار ہوتا
ہے۔ جی ہاں ہم بات کررہے ہیں آس پاس بنے ہوئے ان ممالک کی جہاں کے رہنے
والے دنیا کے سب سے زیادہ خوش و خرم رہتے ہیں۔ جب ہم نے وجوہات پر غور کیا
تو وہاں کے لوگوں کی کچھ ایسی عادات سامنے آئیں جنھیں ہم اپنے پڑھنے والوں
کے لئے پیش کررہے ہیں تاکہ آپ بھی ان عادات کو اپنائیں اور خوش و خرم زندگی
گزاریں۔ |
|
1- زندگی میں توازن
رکھتے ہیں |
کام کے وقت کام اور پھر آرام۔ اسکینڈینیوینز(فنِ لینڈ،
ڈنمارک، ناروے،آئس لینڈ اور سوئیڈن) کے لوگ زیادہ پیسے کمانے کے لئے لالچی
نہیں ہوتے بلکہ مقررہ وقت پر کام ختم کرکے اپنا زیادہ وقت گھر والوں یا
دوستوں کے ساتھ گزارنا پسند کرتے ہیں۔ لیکن ایسا بھی نہیں کہ وہ اپنے کام
کو نظر انداز کرتے ہوں بلکہ کام کے دوران وہ گپیں ہانکنے یا وقت بے وقت
بریک لینے کے بجائے اپنے کام پر ہی توجہ دیتے ہیں۔ |
|
|
2- نیچر کے ساتھ وقت
گزارتے ہیں |
نیچر اور قدرت کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہونا ان کی
زندگی کا ایک حصہ ہے جسے وہ friluftsliv کا نام دیتے ہیں۔ وہ کسی بھی موسم
میں قدرتی مناظر سے لطف ہونے نکل پڑتے ہیں اس کے لئے کسی خاص موقع کی ضرورت
نہیں ہے اس کے علاوہ اسکینڈینیویا میں کمپنیاں بھی اپنے ماتحت لوگوں کو
قدرتی مقامات میں وقت گزارنے کے لئے چھٹیاں دیتی ہیں تا کہ لوگوں کی
کارکردگی بڑھائی جاسکے۔ |
|
|
3- نئے ماں باپ بننے
والوں کے لئے معاون |
آئس لینڈ میں جب کوئی جوڑا ماں باپ کے عہدے پر فائز ہوتا
ہے تو ماؤں کو ٩ ماہ اور والد کو ٣ ماہ کی چھٹی دی جاتی ہے جبکہ گھر پہ
رہنے کے باوجود اسی فیصد تنخواہ بھی دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ حاملہ خواتین
کے کام کرنے کا وقت بھی بہت کم کردیا جاتا ہے اور جب تک بچہ ١٦ برس کا نہ
ہوجائے سرکار کی طرف سے بچے کا خرچ دیا جاتا ہے۔ |
|
|
4- پیسوں کا دباؤ نہیں
ہوتا |
اس خصوصیت پر عمل کرنا ہمارے لئے مشکل ہے کیونکہ یہ وہاں
کی حکومتوں کی خاصیت ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو اچھی زندگی گزارنے کے لئے
کتنی آسائشیں فراہم کرتے ہی۔ اسکینڈینیوینیاکے لوگوں کو تعلیم ختم ہوتے ہی
ملازمت کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں اس کے علاوہ تعلیم، صحت کی سہولیات
شہریوں کے لئے بالکل مفت ہیں۔ |
|
|
5- دوسروں پر بھروسہ
کرتے ہیں |
ان ممالک میں جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے لوگ خود
کو محفوظ تصور کرتے ہیں۔ ان کے آس پاس اتنی اچھائیں ہیں کہ وہ فطری طور پر
دوسروں کو بھی اپنی طرح صاف دل اور ایماندار سمجھتے ہیں۔ وہاں کے لوگ ایک
دوسرے پر بھروسہ کرتے ہیں اور پر اعتماد محسوس کرتے ہیں۔ |
|