ائیر ہوسٹس جہاز کے اڑتے ہی مسافروں سے کیا کہتی ہیں؟ جانیں جہاز کے بارے میں 5 انوکھی و دلچسپ باتیں

image
 
ہوائی جہاز بچپن سے ہماری دلچسپی کا مرکز ہوتے ہیں۔ چھوٹے چھوٹے بچے بھی آسمان میں جہاز اڑتا دیکھتے ہیں حیرت اور شوق سے تکتے رہتے ہیں۔ بڑے ہوتے ہوتے جہاز کے حوالے سے تجسس بھی بڑھتا جاتا ہے اور کئی سوال دل میں جنم لیتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کے ان ہی سوالوں کے جواب ڈھونڈ کر لائے ہیں۔ پڑھیے اور جانیے جہاز کے بارے میں حیرت انگیز باتیں
 
1- کیا جہاز میں بریکس ہوتے ہیں؟
جی ہاں جہاز میں اسی طرح بریکس موجود ہوتے ہیں جیسے کہ آپ کی گاڑی میں۔ لیکن یہ صرف تب ہی استعمال ہوتے ہیں جب جہاز لینڈ کررہا ہو۔ جہاز کے بریکس میں مختلف سطحیں ہوتی ہیں جو لینڈنگ کے دوران ہوا کے دباؤ کو کم کرتی ہیں۔
image
 
2- کیا دورانِ پرواز ہوائی جہاز کا دروازہ کھولا جاسکتا ہے؟
 یہ منع ہونے کے علاوہ ناممکن بھی ہے کیونکہ جہاز زمیں سے تقریباً 36,000فیٹ کی بلندی پر ہوتا ہے جہاں ہوا کا دباؤ شدید کم ہوتا ہے۔ جبکہ جہاز کے اندر مصنوئی طور پر ہوا کا دباؤ معمعل کے مطابق رکھا جاتا ہے تاکہ لوگ آسانی سے سانس لے سکیں۔
image
 
3- کیا جہاز پر بجلی گرتی ہے؟
جی ہاں۔ تقریباً سال میں ایک بار ہر جہاز پر بجلی گرتی ہے مگر اس سے کوئی نقصان نہیں ہوتا کیونکہ جہاز بنانے والی کمپنیز، جہاز بناتے ہوئے اس بات کا خیال رکھتی ہیں کہ ایسا میٹریل استعمال کیا جائے جس سے بجلی گرنے کے دوران کوئی نقصان نہ پہنچے اس لئے اگر بجلی گرتی ہے تو جہاز پر ہلکے سے ڈینٹ پڑنے کے علاوہ کوئی نقصان نہیں ہوتا۔
image
 
4- جہاز عام طور پر سفید رنگ کے کیوں ہوتے ہیں؟
سفید رنگ سورج کی شعاعیں کم جذب کرتا ہے جس سے جہاز دن کے وقت زیادہ گرم نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ اگر جہاز پر کوئی ڈینٹ وغیرہ موجود ہو تو سفید رنگ کی وجہ سے زیادہ اچھی طرح نمایاں ہوجاتا ہے اور اس کی مرمت کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عام طور پر جہاز کا رنگ سفید رکھا جاتا ہے۔ ایک اور وجہ یہ ہے کہ رنگ کرنے سے جہاز کے وزن میں 540 کلو وزن کا اضافہ ہوجاتا ہے اس وجہ سے بھی جہاز کے پارٹس سفید رنگ کے بنائے جاتے ہیں تاکہ ان پر رنگ نہ کرنا پڑے۔
image
 
5- جہاز کے اندر کی سیٹس نیلے رنگ کی کیوں ہوتی ہیں؟
نیلا رنگ سکون اور تحفظ کی علامت ہوتا ہے اس لئے جہاز کے اندر نیلے رنگ کی سیٹس رکھی جاتی ہیں تا کہ مسافروں کو تحفظ کا احساس ہو اور کسی ہنگامی صورتحال یا پہلی بار سفر کے کی صورت میں گھبراہٹ کم ہوسکے۔
image
 
6- کیا جہاز میں وائپرز ہوتے ہیں؟
جب ہم بارش کے دوران گاڑی چلاتے ہیں تو ونڈ اسکرین صاف کرنے کے لئے بہت آسانی سے وائپرز چلالیتے ہیں لیکن جہاز میں ایسا نہیں ہوتا لیکن جہاز میں وائپرز موجود ہوتے ہیں۔ جہاز چونکہ اتنی تیزی سے آگے کی جانب بڑھ رہا ہوتا ہے اور اس کے سامنے کی طرف موجود پنکھا اتنی رفتار سے ہوا اچھال رہا ہوتا کہ اسکرین پر کوئی بھی شے حتیٰ کہ پانی کی بوندیں بھی ٹہر نہیں پاتیں یہی وجہ سے کہ دوران سفر جہاز پر وائپر استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پیش آتی البتہ لینڈنگ کے وقت انھیں استعمال کیا جاتا ہے۔
image
 
7- ائیر ہوسٹس جہاز میں داخل ہوتے ہی کیا کہتی ہیں؟
جہاز میں داخل ہوتے ہی ائیر ہوسٹسز کی جانب سے مسافروں کا خیر مقدم کیا جاتا ہے اور وقتاً فوقتاً ان سے ان کی ضروریات دریافت کی جاتی ہیں اور جب جہاز ٹیک آف کرنے لگتا ہے تو ایک ائیر ہوسٹس پورے جہاز کے مسافروں کو مخاطب کر کے کہتی ہے کہ “فلائٹ اٹینڈینٹس، ٹیک آف کے لئے تیار ہوجائیں“ اور جہاز کے عملے کو مخاطب کرکے کہتی ہے کہ “کیبن کریویو پلیز ٹیک آف کے دوران اپنی سیٹس پر بیٹھ جائیں“
image
YOU MAY ALSO LIKE: