کمرہ تو ٹھنڈا ہی نہیں ہوا، ائیر کولر کی خریداری کے وقت چند باتیں ضرور یاد رکھیں

image
 
اس وقت ملک میں شدید گرمی کا موسم شروع ہوچکا ہے۔ جہاں کچھ لوگ گرمی کم کرنے کے لئے مہنگے مہنگے اے سی خرید رہے ہیں وہاں ایسے لوگ بھی ہیں جو مہنگے اپلائنسز خریدنے کی اسطاعت نہیں رکھتے نہ ہی اے سی استعمال کرنے پر ہر ماہ بھاری بل کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔ ایسے میں ائیر کولرز پاکستانیوں کے لئے بہترین انتخاب ہیں۔ جہاں یہ اے سی کے مقابلے میں جیب پر زیادہ بھاری نہیں پڑتے وہیں ان کی ہوا بھی اے سی کے مقابلے میں مضرِ صحت نہیں ہوتی۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ائیر کولرز کی مختلف اقسام، ان کی قیمتیں اور دیگر فوائد سے آگاہ کریں گے۔
 
ائیر کولر کی اقسام
پاکستان میں چار طرح کے روم کولرز باآسانی مارکیٹ میں دستیاب ہیں آپ اپنی ضرورت اور بجٹ کے حساب سے انتخاب کرسکتے ہیں۔ روم کولرز کی اقسام اور ان کی تفصیل بمہ قیمت درجِ ذیل ہے۔
image
 
1- ڈیزرٹ کولر
ڈیزرٹ کولر سائز میں کافی بڑے ہوتے ہیں اور عموماً کارخانوں وغیرہ میں استعمال کیے جاتے ہیں ۔ڈیزرٹ کولر شدید گرم موسم میں بھی کمرے کو اچھا خاصہ ٹھنڈا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ڈیزرٹ ائیر کولر میں پانی کا ٹینک 30 سے 60 لیٹر پانی جمع کرنے کی گنجائش رکھتا ہے۔ گھروں میں عام استعمال کے لئے یہ ائیر کولر مناسب نہیں کیونکہ اس میں پانی بہت خرچ ہوتا ہے اور اگر پانی ایک یا دو دن استعمال نہ ہوسکے تو اس میں بدبو پیدا ہوجاتی ہے۔
 
قیمت
ڈیزرٹ ائیر کولر کی قیمت پاکستان میں 20,000 سے شروع ہوتی ہے۔
image
 
2- روم کولر
اگر چہ روم کولر، ڈیزرٹ کولر سے چھوٹا ہوتا ہے لیکن کام اسی طرح کرتا ہے یعنی ٹینکی میں موجود پانی کو بخارات کی صورت میں ہوا کے ساتھ پھیلاتا ہے اور کمرے کو ٹھنڈا کرتا ہے۔ روم کولر گھریلو استعمال کے لئے بہترین ہے۔ روزانہ روم کولر استعمال کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اس میں روزانہ پانی بھرا جائے۔
 
قیمت
روم کولر عام طور پر 11000 سے20,000 تک مل جاتے ہیں۔
image
 
پرسنل یا ذاتی ائیر کولر
یہ چھوٹے سائز کے ائیر کولرز ہوتے ہیں۔ پرسنل کولرز چھوٹی جگہ اور بند کمرے یا اسٹدی روم وغیرہ میں استعمال کے لئے مناسب ہیں۔ پرسنل کولرز میں 20 سے 30 لیٹر پانی کی گنجائش ہوتی ہے۔
 
قیمت
پرسنل کولرز 10,000 تک مل جاتے ہیں
image
 
4- ریموٹ کنٹرول والا ائیر کولر
یہ کوئی نئی قسم نہیں بلکہ ڈیزرٹ کولر اور روم کولر اب ریموٹ کنٹرول کے ساتھ بھی مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ ٹیکنالوجی کی جدت کی وجہ سے ان کا استعمال آسان ہے۔
 
قیمت
ریموٹ کنٹرول کے ساتھ ملنے والے ائیر کولر کی قیمت 25,000 سے شروع ہوتی ہے۔
image
 
ائیر کولر کے فائدے
1- بجلی کم خرچ کرتا ہے: ائیر کولر، اے سے کے مقابلے میں انتہائی سستا ہونے کے ساتھ ساتھ بجلی کی بچت بھی کرتا ہے جس سے بل کم آتا ہے۔
 
2- مضرِ صحت نہیں ہے: اے سی کی نسبت ائیر کولر میں پانی بخارات بن کر ہوا کے زریعے کمرا ٹھنڈا کرتا ہے اس کو استعمال کرنے کے لئے کمرا بند کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی اس لئے اس کا کوئی نقصان بھی نہیں۔
 
3- کسی بھی جگہ منتقل کیا جاسکتا ہے: ائیر کولر میں پہیئے موجود ہوتے ہیں اس لئے ان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا آسان ہے نیز ان کی صفائی کرنا بھی آسان ہے۔
 
ائیر کولر کے منفی نکات
1- بار بار پانی بھرنا: ایک عام روم کولر کو دن بھر استعمال کرنے کے لئے دو بار پانی بھرنا پڑتا ہے۔ بغیر پانی کے روم کولر پنکھے کی طرح ہوا پھینکتا ہے لیکن کمرا ٹھنڈا نہیں کرتا۔
 
2- شور: مسلسل موٹر اور پنکھا ایک ساتھ چلنے کی وجہ سے ائیر کولر تیز آواز پیدا کرتا ہے جو کچھ لوگوں کو ناپسند ہوسکتی ہے۔
 
3- نمی والے علاقوں میں زیادہ فائدہ مند نہیں: وہ علاقے جہاں پہلے ہی زیادہ نمی موجود ہو وہاں ائیر کولر زیادہ کامیاب نہیں البتہ ایسی جگہ جہاں ہوا میں نمی کا تناسب کم اور گرمی زیادہ ہو وہاں ائیر کولر انتہائی کامیاب ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE: