انسانی دماغ سے آنکھوں کا علاج... قدیم مصریوں کی 5 انوکھی ایجادات کی کہانی

image
 
مصر سے ملنے والے عجائبات کو دیکھ کر ہم یہ سوچتے ہیں کہ اس زمانے کے انسانوں میں اور ہم میں کتنا فرق ہے۔ قدیم مصر سے ملنے والے عجائبات ہمیں حیران تو کرتے ہیں لیکن ہم آج کے ترقی یافتہ دور میں پیدا ہونے پر شکر بھی مناتے ہیں البتہ اس بات میں کوئی زیادہ صداقت نہیں۔ آج ہم آپ کو قدیم مصر کی ملنے والی کچھ ایسی نایاب چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جن سے آپ کو احساس ہوگا کہ ہزاروں سال قبل بھی مصر کتنا ترقی یافتہ تھا۔ جو چیزیں آج ہم استعمال کررہے ہیں قدیم مصر کے لوگ ہوبہو وہی چیزیں اس دور میں ایجاد کرچکے تھے۔
 
1- مصری سرجن
ایسے آپریشن اور سرجریز جو آج کے دور میں کرنا آسان نہیں، مصر کے قدیم سرجنز کو ان پر عبور حاصل تھا۔ مصر کی کھدائی کے دوران ایسی بہت سی ممیاں دریافت ہوئی ہیں جن میں اعضاء کی ہیوند کاری، پلاسٹک سرجری اور اوپن ہارٹ سرجری تک کی گئی تھی۔ اس زمانے کے طبی آلات بھی آج کے آلات کی طرح ہی جدید تھے جس کا ثبوت دیواروں پر آلات کے بنائے گئے نقش و نگار سے ملتا ہے۔
image
 
2- ٹوتھ پیسٹ
قدیم مصر کے شہری ٹوتھ پیسٹ ایجاد کرچکے تھے اور اس کے استعمال سے اچھی طرح واقف تھے۔ ان کا ٹوتھ پیسٹ کا فارمولا مختلف اجزاء کے پاؤڈر پر مشتمل تھا۔
image
 
3- دنیا کی پہلی پولیس
ڈھائی ہزار قبل مسیح کے دوران دنیا کی پہلی پولیس بھی مصر میں ہی ایجاد ہوئی۔ مصری پولیس میں وفادار جنگجوؤں کے علاوہ کتے اور بندر بھی شامل تھے جو شہر کے چوراہوں اور اعلیٰ طبقے کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرتے تھے۔
image
 
4- انسانی دماغ سے آنکھوں کا علاج
اس دور میں آنکھوں کا انفیکشن ایک عام مرض تھا اس کے علاج کے لئے مصر میں عجیب و غریب طریقہ استعمال کیا جاتا تھا۔ آنکھوں کا انفیکشن ختم کرنے کے لئے وہ رنگ اور انسانی دماغ سے دوائیں بنا کر استعمال کرتے تھے۔
image
 
5- انوکھا کھیل
قاہرہ میں کھدائی کے دوران کی ساڑھے تین ہزار قبل مسیح کا ایک ایسا قدیم کمرہ دریافت کیا گیا جس میں جگہ جگہ قطاریں بنی ہوئی تھیں اور سوراخوں میں گیندیں پھنسائ گئیں تھیں۔ امکان ظاہر کیا جاتا ہے کہ اس دورمل میں بھی آج کی طرح کھیل کھیلے جاتے تھے اور ان کا باقاعدہ انتظام موجود تھا۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: