کیا میگھن، پرنس فلپ کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے سسرال واپس جائیں گی؟

image
 
شہزادہ فلپ کے انتقال کے بعد سے لوگوں میں میگھن مارکل کے حوالے سے پھر سے چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ آیا وہ اپنے ددھیا سسر کی تدفین میں شامل ہوں گی یا نہیں۔
 
کیا میگھن سسر کی تدفین میں شامل ہوں گی؟
میگھن مارکل اس وقت دوسرے حمل سے گزر رہی ہیں اور ڈاکٹر کی ہدایات پر امریکہ میں ہی رہیں گی۔ ڈاکٹرز کے مطابق میگھن مارکل اور ان کے شوہر ہیری کے ہاں بیٹی کی پیدائش متوقع ہے اور اسی سبب معالج نے انھیں سفر سے منع کیا ہوا ہے۔ البتہ ہیری اپنے دادا کی تدفین میں شرکت کریں گے جو 17 اپریل کو کی جائے گی۔ اور جس میں اطلاعات کے مطابق صرف گھر کے افراد ہی شریک ہوسکیں گے۔
 
میگھن مارکل کے بارے میں بات کیوں کی جارہی ہے؟
میگھن مارکلے اور ان کے شوہر نے 7 جنوری 2020 کو اپنی شہی زمہ داریوں سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اس کے ساتھ ہی اپنے شاہی اعزازات بھی واپس کردیے تھے اور گھر چھوڑ کر امریکہ چلے گئے تھے۔ بعد ازاں اوپرا وینفری کے مقبول ترین شو میں میگھن نے شاہی خاندان کے بارے میں کئی سنگین ترین انکشافات کیے جس میں انھوں نے کہا کہ شاہی محل کے لوگ ان کی سانولی رنگت کو نشانہ بناتے تھے اور ان سے ناروار سلوک رکھا جاتا تھا جس کی وجہ سے وہ خودکشی کا سوچنے پر مجبور ہوگئی تھیں اور اسی وجہ سے انھوں نے گھر چھوڑنے کا انتہائی قدم اٹھایا۔
 
image
 
“رشتے میں دوری آگئی ہے“
اسی انٹرویو میں جب ہیری سے ان کے بھائی سے تعلقات کے بارے میں بات کی گئی تو انھوں نے کہا اس وقت اس رشتے میں دوری آگئی ہے۔ امید ہے کہ وقت سب ٹھیک کر دے گا۔‘
 
جبکہ سرجان میجر( شہزادہ ولیم اور ہیری کے سرپرست) کے مطابق ان کے جذبات مشترک ہیں۔ اس وقت ان کا غم مشترک ہے کیونکہ ان کے دادا انتقال کر گیے ہیں۔ میرے خیال میں یہ ایک مثالی موقع ہے۔’مجھے امید ہے کہ کسی بھی طرح کے اختلاف کو ختم کرنا ممکن ہے۔‘
image
YOU MAY ALSO LIKE: