سڑک پر کسی نے موبائل چھین لیا تو؟ ایسے 5 طریقے جن سے آپ اپنے سامان کو چوروں یا ڈکیتوں سے محفوظ بنا سکتے ہیں

image
 
سڑکوں پر موبائل اور پرس چھیننے اور دیگر اسٹریٹ کرائمز ملک میں اتنے بڑھ چکے ہیں کہ کوئی شہری محفوظ نہیں۔ گھر سے باہر دفتر جانا ہو یا کسی مارکیٹ میں ہر وقت موبائل اور پرس چھیننے کا دھڑکا لگا رہتا ہے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو ایسے طریقے بتائے جائیں گے جن سے آپ خود کو گھر سے باہر نکلنے کے بعد چوری چکاری اور چھینا جھپٹی سے محفوظ رکھ سکیں گے۔
 
1- اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے احتیاط کریں
- کھلی اور زیادہ رش والی جگہ پر اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے سے گریز کریں اس کے بجائے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کے لئے کسی ہوٹل یا ایسی جگہ کا انتخاب کریں جہاں سیکیورٹی موجود ہو اور آپ کو فوراً اس جگہ کو نہ چھوڑنا ہو۔ اس طرح کسی چور اچکے کا سیکویرٹی کی موجودگی میں چھینا جھپٹی کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
image
 
2- ایسے لوگ جو جلدی جلدی جگہ تبدیل کررہے ہوں ان سے محتاط رہیں
ااگر آپ بس یا ٹرین میں ہیں اور اگر آپ کو لگ رہا ہے کوئی شخص اپنی جگہ بار بار تبدیل کررہا ہے تو اس سے محتاط رہیں اور اپنے سامان کو اپنی نگاہوں کے سامنے یا ایسی جگہ رکھیں جہاں پر اس شخص کی نظر نہ پڑے اور رسائی نہ ہو۔ بس میں ہاتھوں کو مختلف انداز میں بلاوجہ حرکت دینے والے لوگ جیب کترے بھی ہوسکتے ہیں۔
image
 
3- سیکریٹ پاکٹ میں پیسے رکھیں
پیسے پرس یا سامنے کی جیبوں میں رکھنے کے بجائے کسی خفیہ جیب میں رکھیں جو کپڑوں کے اندر کی طرف ہوں۔ کچھ کھلے پیسے سامنے بھی رکھے جاسکتے ہیں لیکن اگر بھاری رقم لے کر خریداری کرنے نکلیں ہیں تو بہتر ہوگا پیسے چھپا کر لے جائیں۔
image
 
4- بیچ سڑک پر ٹہریں نہیں
اگر کسی کی آپس میں لڑاائی ہورہی ہو یا ایسی ہی کوئی دوسری چیز سڑک پر آپ ی توجہ کھینچے تو بلاوجہ وہاں ٹہرنے سے گریز کریں کیونکہ ایسی جگہوں پر رش ہوتا ہے اور کوئی آسانی سے آپ کے بیگ سے موبائل وغیرہ ہتھیا سکتا ہے۔
image
 
5- ٹریفک سے دور رہ کر چلیں
پیسے اور موبائل لے کر چلتے ہوئے آپ کی ہر ممکن کوشش ہونی چاہیے کہ چلتی گاڑیوں سے دور رہیں کیونکہ موبائل اور پرس چھیننے والوں کے لئے سڑک سے اچھی کوئی جگہ نہیں۔ وہ چلتی گاڑی اور بائیک سے موبائل اور بیگ چھین لیتے ہیں اس لئے ہر حال میں ٹریفک سے فاصلہ بنا کر چلیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: