دہی آج آپ کے گھر میں ضرور ہو گی-- 3 چیزیں جن کے بغیر پاکستانی سحری کا تصور بھی نہیں کرسکتے

image
 
رمضان المبارک میں افطاری کی طرح سحری کا اہتمام بڑے زور و شور سے کیا جاتا ہے- ہر ملک میں سحری کے حوالے سے کچھ خاص پکوان تیار کیے جاتے ہیں- ایسے ہی پاکستان میں بھی 3 مزیدار کھانوں کے بغیر سحری کے دسترخوان کو نامکمل تصور کیا جاتا ہے-
 
کھجلہ
کھجلہ گندم اور مکئی کے آٹے کی مدد سے تیار کیا جاتا ہے اور اسے تیاری کے کے دوران تیل میں فرائی کیا جاتا ہے- آپ اسے گرم دودھ میں چند چمچ چینی کے ساتھ 5 منٹ سے بھی کم وقت میں تیار کر کے کھا سکتے ہیں- یہ ایک غذائیت سے بھرپور غذا ہے جو پاکستان کے دیسی گھرانوں کے سحری کے دسترخوان پر ضرور نظر آتی ہے-
image
 
پھینی
پھینی بھی کھجلے کی مانند ہی ہے اور یہ بھی عموماً رمضان میں ہی کھائی جاتی ہے- پھینی سوجی سے تیار کی جانے والی غذا ہے اور اسے بھی دودھ میں شامل کر کے کھایا جاتا ہے- یہ ایک فائبر سے بھرپور صحت بخش غذا ہے اور یہ طویل وقت تک بھوک نہیں لگنے دیتی- یہ کسی بھی پراٹھے یا روٹی کے مقابلے میں زیادہ آسانی سے تیار ہوجاتی ہے-
image
 
دہی یا لسی
یہ ایک ایسا آئٹم ہے جو پاکستانیوں کے سحری یا افطاری کے دسترخوان پر کسی نہ کسی انداز میں ضرور شامل ہوتا ہے- یہاں تک کہ اس ماہ مقدس میں دہی کا استعمال اتنا زیادہ ہوجاتا ہے کہ دہی قلت سے بچانے کے لیے پھر صرف مخصوص اوقات میں ہی دستیاب ہوتی ہے- اکثر پاکستانی دہی کی لسی لازمی سحری میں پیتے ہیں یا پھر دہی کو بھی براہ راست دسترخوان پر ضرور غذاؤں میں شامل کیا جاتا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: