گوگل میپ نے دولہا کو کسی اور خاتون کی تقریب میں پہنچا دیا--- جانیں پھر دولہا اور اس کے باراتیوں کے ساتھ کیا ہوا؟

image
 
یوں تو اس وقت گوگل میپ مختلف راستوں کی تلاش کے حوالے سے لوگوں کی رہنمائی کے معاملے میں ایک اہم کردار ادا کررہا ہے لیکن گزشتہ دنوں اسی گوگل میپ کی بدولت ایک دولہا اپنی شادی کی تقریب کے بجائے بارات لے کر کسی اور ہی خاتون کی منگنی کی تقریب میں پہنچ گیا-
 
جی ہاں حال ہی میں انڈونیشیا میں گوگل میپ پر دیا ہوا پتہ تلاش کرتے ہوئے ایک دولہا بارات سمیت غلط پتے پر کسی اور خاتون کی شادی والے گھر پہنچ گیا۔
 
اس روز گاؤں میں ایک جگہ شادی جبکہ دوسری جگہ منگنی کی تقریب منعقد کی جارہی تھی جس کی وجہ سے دولہا الجھ گیا اور اس گھر میں پہنچ گیا جہاں منگنی ہونے والی تھی۔
 
 
الفا نامی خاتون جن کی منگنی کی تقریب چل رہی تھی کے مطابق جب انہوں نے دولہا اور اس کے مہمانوں کو دیکھا تو انہیں اس بات پر شدید حیرت ہوئی کہ وہ ان میں سے کسی کو بھی نہیں جانتی تھی-
 
الفا کے مطابق ' میرے اہل خانہ نے دولہا اور دیگر مہمانوں کا احترام کے ساتھ خیرمقدم کیا۔ تاہم جلد ہی دولہا کے ساتھ آنے والے ایک مہمان کو اس بات کا احساس ہوگیا وہ غلطی سے ایک غلط مقام پر پہنچ گئے ہیں۔'
 
جس کے بعد دولہا اور اس کے باراتیوں نے الفا کے گھر والوں سے نہ صرف معافی مانگی بلکہ انہی کی مدد سے صحیح مقام تک رسائی بھی حاصل کی-
YOU MAY ALSO LIKE: