میں نے اپنی شادی پر امی کا جوڑا پہنا! ہم نے اپنی شادی میں صرف 20 ہزار روپے خرچ کیے۔۔ 4 ایسی منفرد شادیاں جنہوں نے دنیا کو حیران کر دیا

image
 
جہاں لوگ اپنی شادی میں بے جا اصراف میں کروڑوں روپیہ ایک دن میں اڑا دیتے ہیں وہیں ایسے لوگ بھی ہیں جو سادگی سے اس دن کو منا کر نہ صرف اپنا پیسہ بچاتے ہیں بلکہ دوسروں کے لئے مثال بھی قائم کرتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم ایسی ہی چند شادیوں کا تذکرہ کررہے ہیں۔
 
1- شادی میں دلہن نے بھی کھانا پکایا
لاہور میں فوٹوگرافی کے شعبے سے تعلق رکھنے والےرضوان صاحب کہتے ہیں کہ ان کے پاس اپنی شادی میں خرچ کرنے کے لئے صرف بیس ہزار کا بجٹ موجود تھا اس لئے انھوں نے گھر والوں اور قریبی دوستوں سمیت صرف 25 افراد کو شادی میں بلایا اور گھر کی چھت پر شادی کرلی۔ رضوان نے کہا کہ ان کی شادی کے کھانے میں چکن تکا، سیخ کباب اور چنے تھے۔ چونکہ وہ میٹھا لانا بھول گئے تھے تو ان کا دوست حلوہ اور اسٹرابیریز لے کر آیا۔ جبکہ کھانے کے اسٹارٹر کے طور پر کھٹے آلو ان کی دلہن نے خود پکائے۔ رضوان کہتے ہیں کہ انسان چاہے تو کم خرچ میں بھی شادی کرسکتا ہے۔
image
 
2- میں نے اپنی والدہ کی شادی کا جوڑا پہنا
انعم لودھی پیشے کے اعتبار سے صحافی ہیں۔ انعم کہتی ہیں کہ انھیں بچپن سے ہی اپنی والدہ کی شادی کا جوڑا پہننے کا شوق تھا اور انھوں نے سوچا تھا کہ جب ان کی شادی ہوگی تو وہ اپنہ والدہ کا جوڑا ہی پہنیں گی جب کہ ان کی والدہ کہتی تھیں کہ ہر دلہن کا حق ہے کہ وہ اپنی شادی میں نیا لباس پہنے البتہ جب ان کی شادی ہوئی تو انھوں نے اپنی والدہ کا لباس ہی پہنا لیکن تھوڑی بہت تبدیلی کروائی۔ انعم کہتی ہیں کہ صرف شادی کے جوڑے لینے میں ہی انسان کی تمام جمع پونجی لگ جاتی ہے۔
image
 
3- ولیمے کے طور پر کھانا ایدھی میں تقسیم کیا
سعدیہ سبحان اور ان کے شوہر سبحان اسلم نے سادگی سے شادی کرتے ہوئے انوکھی مثال قائم کی۔ یہ شادی سعدیہ کی دوسری اور سبحان کی پہلی شادی تھی جو اپنے ماں باپ کے اکلوتے بیٹے تھے ۔ البتہ دونوں نے اپنے والدین کی رضا سے کورٹ میرج کی اور ولیمے کا کھانا ایدھی سینٹر کے غریب بچوں میں تقسیم کیا۔ اس جوڑے کا کہنا تھا کہ ہم سادگی سے شادی کرکے لوگوں کے لئے مثال قائم کرنا چاہتے تھے۔ ان کی پوری شادی میں صرف 15000کا خرچہ ہوا۔
image
 
4- دلہن نے شادی کے موقع پر پرانی ساڑھی پہنی
ثنا نظامانی اور ولیم نیلسن نے بھی سویڈن میں ہونے والی اپنی شادی پر کوئی خاص اہتمام نہیں کیا۔ ثنا کا کہنا تھا کہ وہ ایک خاموش طبع انسان ہیں اس لئے بے جا شور شرابے سے بچنا چاہتی تھیں۔ انھوں نے اپنی والدہ کی تحفتاً دی ہوئی سارڑھی پہنی جو وہ پہلے بھی کئی بار پہن چکی تھیں اور ایک سونے کا سیٹ جو ان کے والدین نے انھیں دیا تھا، اس کا ہار دہرا کر کے ماتھے پر ٹیکے کی طرح پہنا۔ جب کے ان کے شوہر نے اپنی شادی کے موقع پر اجرک اور جینز پہنی۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: