میگھن مارکل اپنے سسر کی آخری رسومات کے موقع پر کیا نیا کام کرنے جارہی ہیں؟ بکھنگم پیلس نے تصدیق کردی

image
 
میگھن مارکل حاملہ ہونے کی وجہ سے پرنس فلپس کی آخری رسومات میں شرکت تو نہیں کرسکتیں البتہ وہ ذاتی طور پر مرحوم شہزادہ فلپس کے انتقال کا سوگ منانے کے لئے انتظامات کررہی ہیں۔ بکھنگم پیلس نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ خاندان کے وہ افراد جو آخری رسومات میں شرکت نہیں کرسکتے وہ نجی طور پر شہزادے کا سوگ اپنے اپنے انداز میں منائیں گے اس کے علاوہ میگھن مارکل آخری رسومات کی تقریب خصوصی لائیو اسٹریمینگ میں دیکھ سکیں گی۔
 
میگھن مارکل شہزادہ فلپس کا بے حد احترام کرتی تھیں
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میگھن مارکل کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ میگھن شہزادہ فلپس کا بہت احترام کرتی تھیں اور ٦ ماہ کی حاملہ ہونے کی وجہ سے آخری رسومات میں شرکت نہیں کرسکتیں البتہ ملکہ الزبتھ خود بھی یہی چاہتی ہیں کہ میگھن اور ان کا ہونے والا بچہ صحت مند رہے اس وجہ سے میگھن کے لئے خصوصی لائیو اسٹریمنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔ اور یہ تمام انتظامات میگھن ذاتی طور پر کر رہی ہیں جبکہ تاریخ میں انفرادی طور پر اس قسم ایک شاہی فرد کے لیے اس طرح کی اسٹریمنگ کے انتِظامات کی کوئی مثال موجود نہیں ہے-
 
image
 
شہزادہ فلپس کی آخری رسومات میں شرکت کرنے والے افراد کے نام
بکھنگم پیلس نے شہزادہ فلپس کی آخری رسومات میں شرکت کرنے والے افراد کے ناموں کی فہرست جاری کردی ہے ان افراد میں شہزادہ فلپس کی بیوی ملکہ الزبتھ، ان کے چاروں بچے شہزادہ چارلس ، شہزادی این ، شہزادہ اینڈریو اور شہزادہ ایڈورڈ ، ہیری ، پرنس ولیم ، شہزادی بیٹریس ، شہزادی یوجنی ، پیٹر فلپس ، زارا ٹنڈال ، لیڈی لوئس ونڈسر ، اور وِسکونٹ سیورن اور ان کی بیویاں اور شوہر سمیت شہزادہ فلپس کے تین رشتے دار بھی شریک ہوں گے۔ البتہ پڑ پوتے اور پڑپوتیاں تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔
YOU MAY ALSO LIKE: