کیا آپ جانتے ہیں کہ خانہ کعبہ کو لگائی جانے والی نایاب خوشبو کونسی ہے؟ وہ خوش نصیب افراد جو اس خدمت پر معمور ہیں

image
 
کچھ ایسے خوش نصیب لوگ بھی ہیں دنیا میں جنھیں اللہ نے اپنے گھر میں خوشبوئیں بکھیرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ ہم بات کررہے ہیں خانہ کعبہ کی جہاں کچھ لوگ دنیا کے نادر عطر اور خوشبوؤں سے فضا کو معطر کرنے کے کام پر معمور ہیں۔
 
خانہ کعبہ کو کونسی خوشبو لگائی جاتی ہے؟
مسجد الحرام کو خوشبو سے مہکانے کے لئے روزانہ 60 کلو گرام عود جلائی جاتی ہے اور اس عود کو جلانے کے لیے 60 چولہے دن رات کام کرتے رہتے ہیں۔ یہ خدمت انجام دینے والے احمد بن حسن کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ اور مسجدالحرام کو دن میں کم سے کم دس بار خوشبو سے معطر کیا جاتا ہے اور خانہ کعبہ اور حجرِ اسعود کو "دہن العود" کی خوشبو لگائی جاتی ہے۔
 
image
 
یہ خدمت نہیں سعادت ہے
خانہ کعبہ کو خوشبو سے مہکانے والے ایک خوش نصیب خدمتگار کا کہنا ہے کہ "میں اپنے الفاظ کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا۔ یہ ایک بہت زبردست احساس ہے"
 
image
 
ایک اور خدمتگار کہتے ہیں کہ "میرا کام مسجدالحرام میں دھونی دے کر خوشبو پھیلانا ہے۔ ہم یہاں ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے کام کرتے ہیں اور ہر ماہ تقریباً بارہ کلو خوشبو خرچ ہوتی ہے۔ میں اس سعادت کو ملنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کیونکہ اللہ کے گھر میں خوشبو پھیلانا ایک زبردست احساس ہے" اس خدمت کی سعادت دنیا میں صرف 60 خوش نصیبوں کے پاس ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE: