یہ اصلی نہیں ہے.... وہ 5 اشارے جو بتاتے ہیں کہ آپ جعلی چیز خرید رہے ہیں

image
 
محققین کا کہنا ہے کہ سال 2019 میں دنیا بھر میں جعلی اشیا کی مشترکہ قیمت 509 بلین ڈالر تھی۔ جعلی مصنوعات اتنی وسیع اور عمدہ ہوگئی ہیں کہ بعض اوقات یہ بتانا بہت مشکل ہوجاتا ہے کہ آپ جس پروڈکٹ کو خریدنے جارہے ہیں وہ مستند ہے یا نہیں۔ لیکن پھر بھی ہم یہاں 5 ایسی نشانیاں بتانے جارہے ہیں جن کو ذہن میں رکھ کر جعلسازی سے محفوظ رہ سکتے ہیں-
 
ایڈریس کی عدم موجودگی
ایک چیز جو جعلی مصنوعات کے حوالے سے عام نظر آتی ہے وہ مصنوعات پر کمپنی کے ایڈریس کی عدم موجودگی ہے- جعلی مصنوعات کے اوپر کبھی بھی ایسی تفصیلات نظر نہیں آئیں گی جن کی مدد سے آپ پروڈکٹ بنانے والی کمپنی تک پہنچ سکیں- ان پر نہ تو کوئی رابطہ نمبر ہوگا اور نہ ہی کوئی ای میل ایڈریس ہوگا-
image
 
اشیاﺀ کی کمی
مختلف بڑی کمپنیاں اپنے صارفین سے ان اضافی اشیاﺀ پر انتہائی توجہ دینے کو کہتی ہیں جو وہ اپنی پروڈکٹ کے ساتھ فراہم کرتی ہیں- مثال کے طور پر موبائل کے ساتھ ملنے والا چارجر٬ ہینڈ فری اور معلوماتی کتابچہ وغیرہ اور مزید اس کے ساتھ پروڈکٹ کا وارنٹی کارڈ بھی۔ لیکن جعلی مصنوعات کے ساتھ یہ تمام اشیاﺀ موجود ہی نہیں ہوتی ہیں یا پھر ان میں سے کوئی نہ کوئی شے ضرور کم ہوتی ہے-
image
 
اسکرین کا معیار
جب بھی آپ موبائل فون خریدیں تو یہ جاننے کی کوشش ضرور کریں کہ وہ جعلی ہے یا کہ اصلی- شناخت کے دوران اس بات پر بھی نظر رکھیں کہ موبائل فون کی اسکرین کتنی روشن ہے- جیسے کہ آئی فون 7 کی اسکرین اگر پہلی بار آن ہوتے وقت کچھ مدہم ہو تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اصلی ہے کیونکہ جعلی آئی فون کی اسکرین اس موقع پر کچھ زیادہ ہی روشن ہوتی ہے-
image
 
لوگو غلط سمت میں
مشہور برانڈ کی کوئی پروڈکٹ خریدتے وقت اس بات کا یقین کر لیجیے کہ کمپنی کا لوگو یا شناختی نشان پروڈکٹ بالکل صحیح جگہ پر ہے یا نہیں- عام طور پر برانڈ اپنے لوگو اپنی پروڈکٹ پر ایک مخصوص جگہ پر منفرد فونٹس اور سائز کے ساتھ استعمال کرتے ہیں- اس کے برعکس جعلی کمپنیاں ان چیزوں پر بالکل دھیان نہیں دیتیں- اور اس طرح آپ باآسانی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ جو پروڈکٹ آپ خرید رہے ہیں وہ اصلی ہے یا پھر نقلی-
image
 
غیر درست پیٹرن
جب بھی کپڑے یا بیگز وغیرہ خریدیں تو ان کی سلائی ضرور چیک کریں- مستند مصنوعات پر سلائی بہت ہی خوبصورت اور نفیس انداز سے کی جاتی ہے یہاں تک کہ اگر ان پر کوئی ڈیزائن ہو تو وہ بھی بالکل درست ہوتا ہے- اس کے برعکس جعلی مصنوعات کی سلائی بھی بے ڈھنگے پن کا شکار ہوتی ہے اور اس کے ڈیزائن بھی-
image
YOU MAY ALSO LIKE: