محبتِ خداوندی

ہمیں اللہ کی محبت کا احساس تب ہوتا ہے جب ہم ٹھکرائے جاتے ہیں یا ٹھوکر کھا کر لڑ کھڑا جاتے ہیں، میں نے دیکھا ہے رب کا عشق بنا مطلب کے ہے، میں نے دیکھا ہے رب کا عشق پر سکون ہے، بات کرو تو لگتا ہے جیسے رب نے سنبھال لیا ہے، تھام لی ہے ڈور، مگر اس میں بھی ہماری مطلب پرستی ہوتی ہے، ہم رب سے تب رشتہ جوڑتے ہیں جب ہم کچھ کھو کر کچھ اور کی طلب کرتے ہیں اور تب احساس ہوتا ہے رب کی ذات ہمیں ابھی بھی اپنے آغوش میں سمائے ہوئے ہے-

ہم عشق کو لکھنا جانتے ہیں مگر جب کرنے کا وقت آتا ہے تو پیار پر ہی ہار جاتے ہیں، عشق عشق کی تسبیح سے کچھ نہیں ہوتا جب تک ہم عشق کے مقام پر آ نہیں جاتے، مگر اس مقام پر آئیں کیسے دل میں کئی راز چھپائے ہوئے ہیں۔ عشق کا پہلو صرف ایک مرد اور عورت تک محدود نہیں، عشق تو رب سے شروع ہو کہ رب کی شے پر رب کی اصطلا ح کے لیے ختم ہوتا ہے!
 
Aqsa Mughal
About the Author: Aqsa Mughal Read More Articles by Aqsa Mughal: 2 Articles with 1774 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.