ہوسکتا ہے مردہ آپ کی بات سن رہا ہو... جانیں 5 ایسے حقائق کے بارے میں جو کسی بھیانک خواب سے کم نہیں

image
 
زندگی عجیب و غریب تجربات سے بھرپور ہے یہاں تک کہ کچھ تجربات ہمارے لئے کسی بھیانک خواب سے کم نہیں ہوتے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو کچھ ایسے حقائق کے بارے میں بتائیں گے جو کسی بھی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں۔
 
1- مردہ انسانوں کی بتیسی
اٹھارویں صدی میں جب دانتوں کے ڈاکٹروں کو مریضوں کے لئے نئی بتیسی کی ضرورت پڑی تو انھوں نے مردہ لوگوں کی بتیسی نکال کر استعمال کی۔ چونکہ اس دور میں آج کی طرح جدید آلات اور سہولیات میسر نہیں تھیں تو بتیسی تبدیل کرنے کے لئے مردہ لوگوں کے دانت استعمال کیے جاتے تھے جن میں اکثریت مردہ فوجی یا پھانسی دیے ہوئے مجرموں کی ہوتی تھی۔
image
 
2- جاگ رہے ہیں لیکن بول نہیں سکتے
کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ہم جاگ رہے ہوتے ہیں لیکن جسم کو حرکت نہیں دے پاتے۔ اس کیفیت کو "لاک ان سینڈروم" کہا جاتا ہے۔ لاک ان سینڈروم میں اکثر لوگوں کو مختلف تجربات سے گزرنا پڑتا ہے جیسے کسی کو ڈھول بجنے کی آواز سنائی دیتی ہے کسی کو غیر مرئی مخلوق نظر آتی ہے- البتہ ان چیزوں کا تعلق خوف سے ہوتا ہے اور یہ حقیقی طور پر موجود نہیں ہوتیں۔ لاک ان سینڈروم میں سانس لینے اور بولنے میں مطابقت نہیں رہتی اس لئے یہ کیفیت ڈراؤنے خواب جیسی ہوتی ہے۔
image
 
3- انسانی دماغ کا بھید
جب ہم ڈراؤنی فلموں میں سر کٹتا دیکھتے ہیں تو کتنا خوف محسوس ہوتا ہے لیکن اس سے بھی زیادہ خوفناک بات یہ ہے کہ سر کٹنے کے بیس سیکنڈ بعد تک انسانی دماغ زندہ رہتا ہے۔ ایسا اس لئے ہوتا ہے کیونکہ سر کٹنے سے پہلے دماغ میں اگلے بیس سیکنڈ کے لئے آکسیجن مل چکی ہوتی ہے۔
image
 
4- شششش... مردہ آپ کی بات سن رہا ہے
سننے کی صلاحیت انسان کے مرنے کے بہت بعد میں ختم ہوتی ہے۔ اس لیے اگلی بار آپ کسی میت میں جائیں تو اس کے آگے سوچ سمجھ کر بولیں کیوں کہ ہوسکتا ہے وہ آپ کی تمام باتیں سن رہا ہو-
image
 
5- لیفٹ ہینڈڈ جلدی مرتے ہیں
بائیں ہاتھ سے اپنے تمام کام سرانجام دینے والے افراد دائیں ہاتھ والوں کے مقابلے میں 3 سال پہلے ہی وفات پا جاتے ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: