تار سے کرنٹ آنے لگے تو... گھر میں 5 قسم کی ہنگامی صورتحال میں یہ طریقے اپنا کر آپ بڑے نقصان سے محفوظ رہ سکتے ہیں

image
 
گھر کا ذکر ہوتے ہی ہم پرسکون اور محفوظ جگہ کا تصور کرنے لگتے ہیں کیونکہ گھر وہ جگہ ہے جہاں ہم خاندان والوں کےساتھ وقت گزارتے ہیں اور آرام کرتے ہیں۔ لیکن گھر کے اندر بھی کچھ ایسی صورتحال پیدا ہوجاتی ہیں جن سے جان جانےکا خطرہ بھی لاحق ہوسکتا ہے خاص طور پر بچوں اور بوڑھے افراد کی موجودگی میں گھر کو ایسی خطرناک صورتحال سے فوری طور پر پاک کرنا بہت ضروری ہے اس لئے ہم اس آرٹیکل میں کچھ ایسے طریقے بتارہے ہیں جنھیں ایمرجینسی میں اپنا کر بہت بڑے نقصانات سے بچاجاسکتا ہے
 
1- الیکٹریکل مسائل
تار یا کسی مشین سے کرنٹ آنے لگے تو اس میں براہ راست ہاتھ نہ لگائیں۔ بند کرنے کے لئے بھی لکڑی کی مدد حاصل کریں کیونکہ لکڑی کرنٹ کو روکتی ہے۔ اگر کرنٹ بہت تیزی سے آرہا ہو تو حاضردماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین سوئچ کو سب سے پہلے بند کریں اور الیکٹریشن کو بلائیں۔
image
 
2- سوئی گیس کی لیکج
سوئی گیس کی لیکج، الیکٹریکل مسائل سے زیادہ خطرناک ہے کیونکہ گیس کی لیکج کا پتہ لگانا مشکل کام ہے۔ اگر گیس چولہے کے پاس سے خارج ہورہی ہو تو اسے بند کردیں۔ مین پائپ لائن سے خارج ہورہی ہو تو فوراً اسے ٹھیک کروائیں لیکن اس دوران آگ جلانے یا کسی بھی قسم کا اسپرے کسی صورت استعمال نہ کریں۔ اسپرے حتیٰ کہ پرفیوم بھی آگ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کھڑکیاں، دروازے کھول دیں تاکہ گیس باہر نکل سکے۔
image
 
3- گلاس ٹوٹنا
کوشش کریں کہ شیشے سے بنے برتن اور چیزوں کو بچوں کی پہنچ سے دور کسی مقام پر رکھیں اور اگر شیشے کی چیز ٹوٹ جائے تو اسے گلوز پہن کر اٹھائیں یا جھاڑو کی مدد سے صاف کریں پھر گیلے کپڑے سے پونچھ دیں تاکہ سب زرات کپڑے میں چپک جائیں
image
 
4- باورچی خانے میں آگ
اگر ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے تو کھڑکیاں ، دروازے کھول دیں اور کچن سے ماچس اور ہر قسم کا اسپرے ہٹا کر فوری طور پر فائربریگییڈ کے عملے کو فون کریں۔
image
 
5- گھر میں پانی بھر جائے
بارش یا کسی اور وجہ سے گھر میں پانی بھر جائے تو مین ہولز کھول دیں تاکہ پانی کو نکلنے کا رستہ ملے۔ بچوں اور بزرگوں کو کسہ خشک جگہ بٹھا کر کوئی ایک یا دو بالغ افراد ہی پانی نکالنے کا کام کریں۔ فرش اور دیوار سے ہر قسم کے بجلی کے پلگز اور آلات فوری طور پر الگ کردیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: