انورٹر اور نان انورٹر اے سی میں فرق اور دونوں کے فائدے اور نقصانات، انورٹر کو کتنے ڈگری پر چلانا فائدہ مند ہے؟

image
 
گرمی کا موسم پوری آب و تاب کے ساتھ پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ ایسے میں اے سی خریدنے کے خواہشمند لوگ ایک ایسا اے سی خریدنا چاہتے ہیں جو کم سے کم قیمت کا ہونے کے ساتھ بجلی کی بچت بھی کرتا ہو۔ عام طور پر لوگ انورٹر اور نان انورٹر اے سی کے مابین فرق سے واقف نہیں ہوتے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو انورٹر اور نان انورٹر اے سی کے درمیان فرق اور ان کے مثبت اور منفی خصوصیات کے بارے میں بتائیں گے۔
 
انورٹر اے سی اور نان انورٹر اے سی کے درمیان کیا فرق ہے؟
انان انورٹر اے سی کا کمپریسر ایک ہی رفتار میں چلتا ہے اور کمرا ٹھنڈا ہونے پر بند ہوجاتا ہے اور کمرا جیسے ہی معمول کے درجہ حرارت پر آنے لگتا ہے نان انورٹر اے سی دوبارہ اسٹارٹ ہوجاتا ہے۔ اس بار بار بند ہونے اور دوبارہ کھلنے کے عمل میں اے سی کو ہر بار کمرا ٹھنڈا کرنے کے لئے زیادہ بجلی درکار ہوتی ہے جبکہ انورٹر اے سی میں جدید نظام کی بدولت کمرے کے حساب سے اے سی کی موٹر کم یا تیز کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ کمرہ ٹھنڈا ہونے پر انورٹر اے سی بند نہیں ہوتا بلکہ کمپریسر کی رفتار دھیمی کردیتا ہے اس لئے اسے ہر بار کمرہ ٹھنڈا کرنے کے لئے زیادہ بجلی درکار نہیں ہوتی۔
 
نان انورٹر اے سی کے نقصانات
 
شور: نان انورٹر اے سی چلتے ہوئے آواز پیدا کرتا ہے اور چونکہ اس کی موٹر مسلسل ایک رفتار میں چلتی ہے اس لئے شور بھی مستقل ہوتا ہے۔
 
بجلی کا بل: کمرا ٹھنڈا ہونے کے بعد نان انورٹر اے سی بند ہوجاتا ہے اور دوبارہ چلنے کے لئے زیادہ بجلی لیتا ہے اس لئے بجلی کا بل زیادہ آتا ہے
 
جلدی خراب ہوتا ہے: بار بار بند کرنے کھلنے کے عمل اور مستقل رفتار سے اے سی کی باڈی اندر سے جلدی خراب ہوجاتی ہے۔
 
image
 
نان انورٹر اے سی کے فوائد:
 
سستا: انورٹر اے سی کے مقابلے میں نان انورٹر قدرے سستا مل جاتا ہے۔
 
مرمت: نان انورٹر اے سی کی مرمت یا سروس میں انورٹر اے سی کے مقابلے میں کم لاگت آتی ہے۔
 
انورٹر اے سی کے نقصانات:
 
مہنگا: انورٹر اے سی جدید اور خودکار نظام کی وجہ سے کافی مہنگا ہے۔
 
مرمت میں بھی مہنگا: نان انورٹر کے مقابلے میں انورٹر اے سی کم خراب ہوتے ہیں البتہ خراب ہونے پر ان کی مرمت پر کافی خرچہ ہوتا ہے کیونکہ ایک تو انرورٹر اے کی گیس مہنگی ہوتی ہے اور انورٹر اے سی کا سرکٹ جس کارڈ پر انحصار کرتا ہے وہ اسی کمپنی سے لینا پڑتا ہے جس کمپنی کا اے سی خریدا گیا ہے جو کافی مہنگا ملتا ہے۔
 
انورٹر اے سی کے فوائد:
 
شور نہیں کرتا: انورٹر اے سی کا جدید کمپریسر کام کرتے ہوئے شور نہیں پیدا کرتا۔
 
بجلی کی بچت کرتا ہے:  بجلی کی بچت کرتا ہے: کمپریسر کی رفتار کمرے کے درجہ حرارت کی مناسبت سے چلانے والے نظام کی بدولت انورٹر اے سی کو کمرا ٹھنڈا ہونے پر بند نہیں ہونا پڑتا اس لئے یہ دوبارہ چلنے کے لئے اضافی بجلی نہیں لیتا اور نان انورٹر کے مقابلے میں بجلی کی بچت کرتا ہے- اس کے علاوہ ماہرین کے مطابق 26 ڈگری سینٹی گریڈ پر چلانا فائدہ مند رہتا ہے کیونکہ اس درجہ حرارت تک پہنچنے میں اے سی کو زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی اور اس کا کمپریسر کم وقت نارمل پوزیشن میں آکر بجلی بچانے لگتا ہے- البتہ اگر موسم زیادہ گرم ہو تو ابتدا میں 22 یا 23 پر چلا کر بعد میں اسے 26 کیا جاسکتا ہے-
 
حتمی رائے
اگر آپ کو سال میں چند مہینے ہی اے سی کی ضرورت پڑتی ہے تو نان انورٹر اے سی سے بھی کام چلایا جاسکتا ہے البتہ اگر آپ کا تعلق کسی ایسے علاقے سے ہے جہاں زیادہ تر گرمی کا موسم رہتا ہے تو انورٹر اے سی خریدنا ایک بہترین فیصلہ ثابت ہوگا جو اگرچہ خریدتے ہوئے کچھ مہنگا پڑے گا لیکن ہر ماہ بجلی کے بل سے بچنے میں آپ کی بھرپور مدد کرے گا۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: