90 ہزار روپے سے زائد کا جوڑا؟ اس لباس میں ایسی کیا خاص بات ہے جو اس کی قیمت اتنی زیادہ ہے اور لوگ اتنے مہنگے جوڑے کیوں خریدتے ہیں؟

image
 
مشہور کہاوت “ اونچی دکان، پھیکا پکوان“ تو آپ نے ضرور سنی ہوگی اسی طرح فیشن انڈسٹری اور بڑے بڑے برانڈز اب کپڑوں کی کوالٹی اور ڈیزائن کے بجائے اپنا نام بیچتے محسوس ہوتے ہیں البتہ ان کے جوڑے کو دیکھ کر لگتا نہیں کہ ان کی قیمت چند ہزار سے زیادہ ہوگی۔ اس پر ستم یہ کہ امیر اور متمول طبقہ اس معمولی لباس کی بھاری قیمت ادا بھی کردیتا ہے۔
 
ایسا ہی معاملہ پیش آیا جب گزشتہ دنوں معروف اداکارہ منشا پاشا نے رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی تصویر انسٹاگرام پر اپلوڈ کی۔ بلاشبہ منشا کا جوڑا خوبصورت تھا لیکن اس کی قیمت جان کر جہاں صارفین ہکا بکا رہ گئے وہیں پیسوں کے زیاں پر اپنے غصے کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے۔ منشا پاشا کے اس ہلکے پھلکے کڑھائی والے ڈریس کی قیمت 93000 ہے۔
 
سونا لگا ہے اس کے اوپر؟
منشا کے ٹوئٹ کے جواب میں ایک صارف سیدہ کشمالہ لکھتی ہیں کہ کیا اس جوڑے کے اوپر سونا لگا ہے؟
 
 
اسی طرح ایک صارف جوڑے کی قیمت صرف تین ہزار تجویز کررہے ہیں۔
 
 
مریم شبیر نامی انسٹاگرام یوزر لکھتی ہیں کہ “ ایک جوڑے پر اتنا پیسہ کون خرچ کرتا ہے؟ میرے پاس اتنی رقم ہو تو میں غریبوں کی مدد کرنا چاہوں گی“
 
 
منشا پاشا کا یہ جوڑا “سوشاج“ برانڈ کا ہے البتہ حال میں ایسے بہت سے لباس سامنے آئے ہیں جن کی قیمت ان کی کوالٹی اور ڈیزائن کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ ایسی ہی ایک قمیض “زارا“ نے بھی فروخت کے لئے پیش کی جس کی قیمت 20 ہزار رکھی گئی البتہ صارف یہی پوچھتے نظر آئے کہ اس قمیض میں 20 ہزار جیسا آخر ہے کیا۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: