پچھلے گیارہ سالوں سے مختلف عیدیں اور رمضان جہاز میں گزاری ہیں… جانیے بحری جہاز کا عملہ سحر و افطار کا اہتمام کیسے کرتا ہے؟

image
 
روز گھر والوں کے ساتھ مزیدار افطار کا لطف اٹھاتے ہم کبھی سوچتے بھی نہیں کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جو روزگار کی وجہ سے ان خوبصورت پل سے محروم رہ جاتے ہیں۔ جہاز رانی بھی ایک ایسا ہی شعبہ ہے جس میں کام کرنے والے لوگوں کو رمضان میں چھٹی نہیں ملتی البتہ عملے کے لوگ جذبہ ایمانی سے سرشار پھر بھی روزے رکھتے ہیں اور جہاز پر ہی انوکھے انداز میں رمضان کا مہینہ گزارتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں سمندر کی لہروں پر ڈولتے جہاز میں موجود لوگ رمضان کا مہینہ کس طرح گزارتے ہیں اور افطار کے لئے چیزیں کہاں سے لاتے ہیں۔
 
گھر جیسا ماحول بنانے کی کوشش کرتے ہیں
سید عون نامی ایک سی مین نے نجی چینل سے گفتگو کے دوران بتایا کہ انھوں نے پچھلے گیارہ سالوں سے مختلف عیدیں اور رمضان جہاز میں گزاری ہیں۔ سید عون بتاتے ہیں کہ جہاز کے پورے کی کوشش ہوتی ہے کہ گھر جیسا ماحول بنایا جائے اس کے لئے ایک ساتھ سحری اور افطار کا اہتمام کرتے ہیں۔
image
 
جہاز کے افطار میں بھی فروٹ چاٹ اور پکوڑوں کا اہتمام
سید عون زیدی کہتے ہیں کہ رمضان سے پہلے وہ جس ملک میں ہوتے ہیں وہاں سے کچے پھل خرید لیتے ہیں اور انھیں پکانے کے لئے مضصوص کمرے میں رکھ دیتے ہیں اس طرح سمندی جہاز کے سفر میں بھی کسی طرح پکوڑے اور فروٹ کا انتظام ہوجاتا ہے۔
image
 
سحر اور افطار کا وقت کیسے طے کرتے ہیں
اڑنے والے جہاز کی طرح سمندر جہاز میں بھی سحر ، افطار اور نماز کا کوئی مقررہ وقت نہیں ہوتا کیونکہ جہاز مسلسل چلتے ہوئے ایک جگہ سے دوسری جگہ پر جارہا ہوتا ہے جہاں کا ٹائم زون مختلف ہوتا ہے اس لئے نماز اور سحر و افطار کا وقت جہاز کا عملہ خود طے کرکے سحر و افطار کرتے ہیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: