|
|
دنیا میں کچھ گلیاں ایسی ہیں جو اپنی انوکھی وضع قطع کی
وجہ سے انتہائی شہرت کی حامل ہیں۔ آئیے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو دنیا کی ان
حیرت انگیز گلیوں کی سیر پر لے چلتے ہیں۔ |
|
1- پنجروں سے بھری گلی،
اینجل پلیس،سڈنی |
کئی سال پہلے ایک گلوکار نے عوام میں جنگلی حیات اور
پرندوں کی صورتحال پر توجہ دلانے ہے لئے اس گلی میں پنجرے لٹکائے تھے جو نا
صرف ابھی تک موجود ہیں بلکہ اس جگہ کی پہچان بھی ہیں۔ سارا دن یہاں پرندے
چہچہاتے ہیں اور رات ہوتے ہی رات کو جاگنے والے پرندے ان پنجروں کو اپنا
مسکن بنا لیتے ہیں۔ |
|
|
2 - ابھی تو ٹرین گزری
تھی... میکلونگ مارکیٹ ریلوے،تھائی لینڈ |
یہاں پلک جھپکتے ہی منظر بدلنے کی کہاوت سچ ہوجاتی ہے۔
سارا دن ریلوے لائن پر ٹھیلوں پر سبزیاں اور پھل بک رہے ہوتے ہیں اور جیسے
ہی ٹرین کی سیٹی کی آواز سنائی دیتی ہے اسی لمحے پورا بازار سمیٹ کر غائب
کردیا جاتا ہے اور اسی طرح ٹرین کے جاتے ہی چند منٹوں میں بازار واپس بھی
آجاتا ہے۔ یہ تبدیلیاں اتنی جلدی آتی ہیں کہ کوئی دیکھ کر گمان نہیں کرسکتا
کہ جس جگہ ابھی بازار ہے، چند منٹ پہلے وہاں سے ٹرین گزری ہوگی |
|
|
3- جوتوں والی گلی،
نورڈرسٹریب ،جرمنی |
جا بجا رسیوں سے لٹکے جوتے دیکھ کر نئے لوگوں کو وہاں سے
گزرتے ہوئے پریشانی ضرور ہوتی ہے مگر روایت کے مطابق مقامی لوگوں میں جب
بھی کوئی لڑکا بالغ ہوتا ہے اس گلی میں جوتا لٹکا دیتا ہے اس کے علاوہ سیاح
بھی اپنا جوتا اس گلی میں لازمی لٹکاتے ہیں۔ |
|
|
4- دنیا کی سب سے پتلی
گلی، اسپریئرہوفسٹریب،جرمنی |
جی ہاں دنیا کی سب سے پتلی گلی سے نکلنا اتنا آسان بھی
نہیں۔ اس گلی کو 1727 میں روٹلنگن نامی شہر میں آگ لگنے کے بعد تعمیر کیا
گیا تھا لیکن جانے کیا سوچ کر تعمیر کیا تھا کیونکہ یہاں سے تو گزرنے کی
جگہ ہی نہیں۔ |
|
|
5- آرٹ کا شاہکار،
ہورزلین، آسٹریلیا |
اس گلی میں اتنے حسین اور دلچسپ نقش و نگار موجود ہیں کہ
اس گلی کو آرٹ کا شاہکار کہنا غلط نہ ہوگا۔ یہاں ہر کسی کو اپنے فن کا
مظاہرہ کرنے کی کھلی اجازت ہے البتہ یہاں پینٹنگ کے لئے جگہ تلاش کرنا بہت
مشکل ہے کیونکہ پوری دیوار ہی نقش و نگار سے بھر چکی ہے- |
|
|
6- گلی ہے یا دو ملکوں
کی سرحد، ریوکوسنا، کینیڈا |
یہ دنیا کی ایسی حیرت انگیز گلی ہے جہاں ایک سرا ایک ملک
میں ہے تو دوسرا کنارہ دوسرے ملک میں۔ یہ گلی کینیڈا اور امریکا کے درمیان
بین الاقوامی سرحد سمجھی جاتی ہے۔ اس گلی میں ایک سرے پر کینیڈا کے گھر کا
باورچی خانہ ہے تو دوسرے سرے میں امریکا کے گھر کا بیڈ روم۔ یہی نہیں ایک
سینیما گھر کا اسٹیج کینیڈا میں ہے تو اس کا داخلی دروازہ امریکا میں۔ |
|
|
7- دیوار پر ببل گم، ببل
گم ایلی، امریکا |
یہ گلی کیلیفورنیا کے علاقے سال لیوئس میں واقع ہے۔ اس
گلی میں کچرا تو نہیں البتہ یہاں کی دیوار پر ببل گم چپکانے کی پوری آزادی
ہے۔ 1950 سے لوگ یہاں ببل گم چپکا رہے ہیں جس کی وجہ سے اب یہ دھنک کی طرح
رنگین ہوگئی ہے۔ سیاح بھی یادگار کے طور پر اپنی ببل گم یہاں چپکا دیتے ہیں۔ |
|
|
8- پرستان کی گلی،
ہیڈلبرگ اسٹریٹ، امریکا |
اس گلی کی انوکھی بات یہ ہے کہ یہاں بہت سے مکان، باڑیں
اور کرسیاں سیاحوں کے لئے خالی رکھی گئی ہیں۔ جب بھی کوئی سیاح یہاں کا رخ
کرتا ہے اپنی یادگار لے طور پر کچھ نہ کچھ یہاں لٹکا دیتا ہے جس کی وجہ سے
یہ گلی اب کسی پرستان یا میوزیم کا نقشہ پیش کررہی ہے۔ |
|
|
9- سانپ گلی، تائیوان |
اس گلی میں زندہ سانپ اور ان سے بنی مصنوعات فروخت کی
جاتی ہیں جن میں مچھلیوں کا خون، سانپ کا قیمہ اور سمندری حیات کے اعضاء
بھی شامل ہیں۔ یہاں سانپوں کو انتہائی بیدردی سے آنکھوں کے سامنے کاٹا جاتا
ہے اس لئے کمزور دل سیاح اس جگہ سے دور رہتے ہیں۔ |
|
|
10- فوڈ اسڑیٹ، گوالمنڈی،
لاہور |
لاہور کی یہ گلی تاریخی اور ثقافتی لحاز سے انتہائی
اہمیت کی حامل ہے یہاں مسلمانوں کے علاوہ، ہندوؤں اور سکھوں نے بھی کئی
بہترین کھانے متعارف کروائے جو اس گلی کی شہرت کا باعث ہیں۔ 2000 میں حکومت
نے اس گلی کی رہائشی عمارات کو مالکان سے خرید لیا اور اس کا نام فوڈ
اسٹریٹ رکھ دیا گیا۔ |
|