پہلی بیوی اور دوسری بیوی ۔۔۔دونوں میں کیا فرق ہوتا ہے

image
 
دو شادیاں کرنا بڑی بات نہیں لیکن ان میں توازن برقرار رکھنا اور ان کو نبھانا بڑی بات ہے۔۔لیکن اصل مسائل تو شروع ہوتے ہیں جب مرد کے ساتھ ساتھ دونوں بیویاں بھی اس ساری صورتحال کو سمجھ نہیں پاتیں۔۔۔کئی مثالوں کے بعد تحقیق سے کچھ ایسے حقائق سامنے آئے جو دو شادیوں کی حقیقت کو کچھ اس طرح بیان کرتے ہیں
 
پہلی بیوی کڑوی اور دوسری بیوی میٹھی کیوں
مرد کی جب پہلی شادی ہوتی ہے تو وہ اسے نبھاتا نہیں بلکہ گزارتا ہے۔۔۔اور اس گزارے میں اس کی ہر اچھی اور بری بات کو پہلی بیوی من و عن بیان کرتی رہتی ہے۔۔۔وہ ہمیشہ جلتی کڑھتی ہے کیونکہ اسے اپنے شوہر کو بارہا یہ احساس دلانا پڑتا ہے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کی ذمہ داری ہیں۔۔۔صحیح اور غلط پر اکثر روشنی ڈالتی رہتی ہے، مرد کو پہلی بیوی کی یہ سب باتیں وقت کے ساتھ ساتھ کڑوی اور سخت لگنے لگتی ہیں۔۔۔جب وہ دوسری کے سامنے یہ منظر بیان کرتا ہے تو دوسری بیوی خود کو اچھا ثابت کرنے کے لئے انتہا سے زیادہ میٹھی اور صابر بن کے دکھاتی ہے۔۔۔وہ یہ دکھانے کی کوشش کرتی ہے کہ مجھ میں یہ تمام برائیاں موجود نہیں۔۔۔یوں مرد کو پہلی بیوی کڑوی اور دوسری میٹھی لگتی ہے اور دوسری بیوی کو مرد معصوم اور بے قصور محسوس ہوتا ہے۔۔۔لیکن اس سائیکل میں سب سے زیادہ تجربہ پہلی بیوی کو حاصل ہوجاتا ہے۔۔۔
 
پہلی شادی میں میاں کنجوس اور دوسری میں فراغ دل کیسے
دیکھا گیا ہے کہ وہی شوہر جو پہلی بیوی کے سامنے ہر وقت پیسے نا ہونے کا رونا روتے تھے اکثر دوسری شادی کے لئے اور دوسری بیوی پر خرچ کرنے کے لئے کہیں نا کہیں سے پیسہ لے ہی آتے ہیں۔۔۔پہلی بیوی کی ضروریات اکثر فضول خرچی اور دوسری کی ضروریات قیمتی لگنے لگتی ہیں۔۔۔پہلی بیوی کو مانگنا پڑتا تھا اور دوسری کو بنا مانگے ہی مل جاتا ہے۔۔۔یہاں اکثر مرد حضرات وہ توازن نہیں رکھ پاتے جو دونوں بیویوں کے ساتھ انصاف کرپائیں۔۔
image
 
پہلی شادی میں غیر ذمہ دار اور دوسری میں انتہائی ذمہ دار کیسے
مرد پہلی شادی کے بعد بھی اکثر ایک طویل عرصہ تک خود کو کنوارا ہی محسوس کرتے ہیں۔۔۔اور اگر پہلی بیوی ان پر یہ ظاہر کرے یا احساس دلائے کہ اسے اپنے شوہر کے وقت کی ضرورت ہے تو شوہر اس بات کو بے جا دخل اندازی اور جان بوجھ کر پریشان کرنے کے حربے سمجھتے ہیں۔۔۔ایسی صورت میں شوہر کے دوست بھی پہلی بیوی کو زہر لگنے لگتے ہیں کیونکہ ان کے لئے شوہر کے پاس زیادہ وقت ہوتا ہے۔۔۔دوسری بیو ی کو وقت دینا اور ان کی ہر چھوٹی بڑی ضرورت کو سمجھنا مرد کو اس لئے بھی اچھا لگتا ہے کیونکہ ا ب وہ دوسری باریہ ثابت کرنے چلا ہے کہ وہ ایک بہترین شوہر ہے۔۔۔اگر دوسری بار ناکام ہوا تو گلا اس کا پکڑا جائے گا اور پہلی بیوی کو یہ حمایت حاصل ہوجائے گی کہ وہ تھا ہی غیر ذمہ دار۔۔۔اس بار مرد سمجھدار ہوچکا ہوتا ہے اور کوشش کرتا ہے کہ دوسری بیوی کو زیادہ وقت دے اور دوستوں کو کم تاکہ شکایت کا کوئی موقع ہی نا آسکے۔۔۔
 
تو اب بہت آسان ہے یہ جاننا کہ پہلی بیوی کونسی ہے اور دوسری بیوی کونسی
image
YOU MAY ALSO LIKE: