روزہ توڑنے کے بدلے آئی فون کی پیشکش۔ روزے دار کا ایسا قدم جس نے سب کو حیران کردیا

image
 
ہر مسلمان میں یہ خوبی موجود ہوتی ہے کہ خواہ کچھ بھی ہوجائے وہ اپنے بنیادی عقائد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتا۔ رمضان کے روزے مسلمانوں پر ہر حال میں فرض ہیں اور اگر بیماری کی وجہ سے چھوڑنے بھی پڑیں تو کفارے کی ادائیگی لازمی ہے لیکن ان تمام باتوں سے قطع نظر ہر مسلمان اپنے اللہ سے محبت کی خاطر روزہ رکھتا ہے اور کسی بھی حال میں اسے توڑنا نہیں چاہتا۔ مسلمانوں کا یہ جذبہ غیر مسلموں کے لئے اچھنبھے کا باعث بنتا ہے۔
 
روزہ توڑنے کے بدلے آئی فون
ایسا ہی کچھ ہوا جب ایک خاتون یوٹیوبر نے مسلمانوں کے ایمان کی مضبوطی کو جانچنے کی کوشش کی۔ خاتون نے ایک مسلمان شہری کو روکا اور اس سے پوچھا کہ کیا اس کا روزہ ہے جب اس شخص نے ہاں میں جواب دیا تو خاتون نے انھیں پیشکش کی کہ اگر وہ اپنا روزہ توڑ دیں گے تو وہ انھیں ابھی اسی وقت آئی فون 12 میکس دیں گی۔ لیکن جواب میں مسلمان روزے دار نے نہ صرف ان کی پیشکش کو رد کردیا بلکہ ان سے کہا کہ ایک روزے دار کو ایسی پیشکش کرنا بالکل مناسب نہیں۔
image
 
یہ عربی شخص کون تھا؟
لیکن ویڈیو کے اگلے حصے میں وہاں سے ایک اور شخص گزرتا ہے جو دیکھنے سے ہی عرب مسلمان معلوم ہوتا ہے۔ خاتون یوٹیوبر اسے بھی روزہ توڑنے کے بدلے آئی فون کی پیشکش کرتی ہیں جسے وہ مان لیتا ہے البتہ وہاں وہ شخص بھی موجود ہوتا ہے جس نے تھوڑی دیر پہلے ہی آئی فون کو ٹھکرایا ہوتا ہے وہ عرب شخص کو روزہ توڑنے کے ارادے سے باز رکھنے کی تلقین کرتا ہے اور جب عرب آدمی روزہ توڑنے کے لئے پانی کی بوتل منہ سے لگاتا ہے تو وہ اس کی بوتل پھینک دیتا ہے البتہ عرب، آئی فون کے بدلے زمین پر گرا پانی پی کر بھی روزہ توڑنے کو تیار ہوجاتا ہے جبکہ پہلا والا مسلمان اسے روزہ توڑنے سے باز رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ پھر بعد میں پتا چلتا ہے کہ وہ عرب دراصل خاتون یوٹیوبر کے مذاق کا حصہ تھا۔ وہ دونوں یوٹیوبرز مسلمان روزے دار کے مضبوط ایمان کی تعریف کرتے ہیں کہ اس نے اپنے روزے کی خاطر نہ صرف خود آئی فون کی آفر ٹھکرائی بلکہ دوسرے شخص کو بھی روزہ توڑنے سے روکنے کی کوشش کی۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: