المناک کہانیاں سنانے والی 6 ایسی تاریخی تصاویر جو آپ کو اسی زمانے میں لے جاسکتی ہیں

image
 
کہتے ہیں ایک تصویر ہزاروں الفاظ بول سکتی ہے اور یہ حقیقت بھی ہے کیونکہ بعض تصاویر ایسی ہوتی ہیں جو پوری ایک داستان یا ایک لمحے کی مکمل کہانی بیان کرتی محسوس ہوتی ہیں- آج ہم کے سامنے چند ایسی ہی تاریخی تصاویر پیش کر رہے ہیں جو آپ کو مصائب، جرات اور امید کی داستانیں سناتی ہیں-
 
Kosovo Refugees
یہ تصویر سال 2000 میں Carol Guzy کو کوسوو مہاجرین کی حالتِ زار کی عکاسی کرتی اس تصویر پر انعام سے نوازا گیا- تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک دو سالہ بچے کو خار دار باڑ کے درمیان سے دوسری طرف موجود اس کے خاندان کے حوالے کیا جارہا ہے-
image
 
War Underfoot
یہ تصویر لائبیریا میں خانہ جنگی کے تباہ کن اثرات کی آئینہ دار ہے۔ یہ تصویر لائبیریا کے دارالحکومت منروویا کی سڑکوں پر لی گئی تھی۔ اس تصویر کے لیے فوٹو گرافر Carolyn Cole کو انعام سے نوازا گیا- یقیناً یہ تصویر وہاں کی امن و امان کی صورتحال کی بھرپور عکاس ہے-
image
 
World Trade Center 9/11
یہ تصویر تاریخ کی چشم دید گواہ ہے- اس تصویر کے فوٹوگرافر Steve Ludlum تھے اور ان کا کہنا ہے کہ جب بھی لوگ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی تباہی کے بارے میں سوچیں گے تو اس تصویر کے بارے میں بھی سوچیں گے- اسٹیو کو بریکنگ نیوز فوٹوگرافی کے لیے انعام بھی دیا گیا-
image
 
Thailand Massacre
نیل اویلیچ ایک امریکی فوٹوگرافر ہیں جنہیں نے 1977 میں اس تصویر کے لیے انعام دیا گیا- 1976 میں تھائی لینڈ میں بگڑتی ہوئی سیاسی صورتحال تھامسات یونیورسٹی میں پرتشدد محاذ آرائی کی شکل اختیار کر گئی۔ متعدد طلباء کو مظاہرے کرنے پر گولی مار دی گئی،پھانسی دی گئی، مسخ کردیا گیا یہاں تک کہ انھیں جلایا گیا۔
image
 
Bhopal Gas Tragedy 1984
دسمبر 1984 میں بھوپال میں یونین کاربائڈ انڈیا لمیٹڈ اسٹوریج ٹینک سے گیس کے اخراج سے 15،000 افراد ہلاک اور 558،125 افراد زخمی ہوئے۔ یہ ایک بہت بڑی انسانی تباہی تھی جس کی وجہ کمپنی کی غفلت تھی- یہ تصویر فوٹو گرافر Pablo Bartholomew نے اس وقت کھینچی جب ایک شخص اس سانحے میں ہلاک ہونے والے بچے کو دفن کر رہا تھا-
image
 
Tragedy of Omayra Sanchez
1985 میں کولمبیا، نیواڈو ڈیل روئز آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں مٹی کا تودہ گر گیا جس میں 25،000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے۔ فرینک فورنیئر نامی فوٹوگرافر نے اومیرہ سانچیز کی یہ المناک تصویر کھینچی، یہ ایک 13 سالہ بچی تھی جو اپنے گھر کے ملبے تلے 60 گھنٹے تک پھنسی ہوئی تھی۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: