ترکی میں واقع ایک کریپٹو ایکسچینج تھوڈیکس
نے اپنی آن لائن ویب سائٹ پر اپنی مقامی زبان میں کہا ہے کہ "کمپنی کے
کھاتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاو" کے حل کے لئے اس آفس کو "عارضی طور پر
بند کردیا گیا ہے"۔
ترکی کی مقامی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تھوڈیکس کے مالک فاروق فاتح
اوزر اپنے ساتھ 2 ارب ڈالر سرمایہ کاروں کے فنڈز لے کر مبینہ طور پر
البانیا روانہ ہوگئے ہیں۔
ترکی کی سرکاری انادولو ایجنسی کے مطابق ترک حکام نے تھوڈیکس کریپٹو
ایکسچینج کے مالک فاروق اوزر کی گرفتاری کے لئے اب انٹر پول وارنٹ جاری کیا
ہے۔
ترکی کی ایک کریپٹوکرنسی ایکسچیج تھوڈیکس کی ویب سائٹ جو اب آف لائن ہے اور
مبینہ طور پر اس کا مالک بھی لاپتہ ہوگیا ہے جس سے ہزاروں سرمایہ کاروں کو
خدشہ ہے کہ ان کے آن لائن اکاؤنٹس میں جمع شدہ فنڈز خرد برد کر لئے گئے ہیں۔
ترکی میں واقع ایک کریپٹو ایکسچینج تھوڈیکس نے اپنی مقامی زبان میں بیان
جاری کیا ہے ۔ کہ انکی آن لائن ٹریڈنگ ویب سائٹ کو "کمپنی کے کھاتوں میں
غیر معمولی اتار چڑھاو" کو حل کرنے کے لئے "عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے"
،
ترکی کی مقامی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تھوڈیکس کے مالک فاروق فاتح
اوزر اپنے ساتھ تقریبا دوارب ڈالر اپنے آن لائن سرمایہ کاروں کے فنڈز لے کر
مبینہ طور پر البانیا روانہ ہوگئے ہیں۔ ڈیمیورورن نیوز ایجنسی نے اوزر کے
استنبول ائرپورٹ سے انکے رخصت ہونے کی ایک تصویر بھی شائع کی ہے۔
اوزر کے خلاف فوجداری شکایت درج کرنے والے ایک مقامی وکیل نے بتایا کہ
تھوڈیکس کے تقریباًچار لاکھ اکاونٹ ہولڈرز رجسٹرڈ تھے۔ جن میں سے تین لاکھ
نوے ہزار کے قریب آن لائن بزنس کر رہے ہیں۔ تاہم تھوڈیکس کے مالک فاروق
اوزر نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف 30 ہزار اکاونٹ
ہولڈرز ہی موجودہ صورتحال سے متاثر ہوئے ہیں اور 2 ارب ڈالر کے نقصانات کی
اطلاعات بھی بے بنیاد ہیں۔
مقامی اناڈولو ترک ایجنسی کے مطابق ترک حکام نے اب فاروق اوزر کی گرفتاری
کے لئے بین الاقوامی وارنٹ جاری کیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی نے مزید
بتایا کہ پولیس نے استنبول سمیت آٹھ مختلف شہروں میں 62 افراد کو بھی حراست
میں لے لیا ہے۔ اور ان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
تھوڈیکس کریپٹو ایکسچینج کے ہزاروں کھاتہ داروں نے کمپنی کے خلاف شکایات
درج کروائیں ہیں ، ان متاثرہ سرمایہ کاروں کا بھی کہنا ہے کہ وہ اب اپنے آن
لائن اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے سے بھی قاصر ہیں اور خدشہ ہے کہ ان کے
سرمایہ جمع پونجی اور منافع کی رقم خرد برد ہوسکتی ہے۔ حال ہی میں کچھ ترک
شہری کریپٹو کرنسی کی طرف راغب ہوئے ہیں تاکہ وہ اپنی بچت کو موجودہ
مہنگائی اور ترک لیرا کی فروز بروز گرتی ہوئ ساکھ سے بچا سکیں۔
ایک اور غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تھوڈیکس نے گذشتہ ماہ نئے آن
لائن کھاتہ داروں کو لاکھوں مفت ڈوگو کوئنز کی بھی پیش کش کی تھی۔ جو مبینہ
طور پر اس تبادلے میں کہا گیا ہے کہ میمی سے متاثرہ کریپٹو کرنسی میں سے 4
ملین تقسیم کردیئے گئے ہیں لیکن بہت سے صارفین کا کہنا ہے کہ وہ ان کو ابھی
تک نہیں ملا ہے۔
جب ٹوئٹر کے ذریعے تھوڈیکس کے مالک سےرابطہ کیا گیا تو وہ تبصرہ کے لئے
دستیاب نہیں تھے۔
رپورٹ ۔ زاہد شیخ سے
|