|
|
حال ہی میں جنوبی کوریا کے یوٹیوبر داؤد کم نے اسلام
قبول کیا ہے اور نہ صرف انھوں نے اپنا رہن سہن تبدیل کرلیا ہے بلکہ ان کی
ظاہری شخصیت میں بھی نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ داؤد اپنے اسلام قبول کرنے کے
سفر کے بارے میں بتاتے ہیں کہ پہلے ان کی زندگی میں بہت بے چینی اور بے
سکونی تھی، انھوں نے بہت مشکل وقت دیکھا لیکن اسلام کا مطالعہ کرنے سے ان
کے دل کو بہت سکون ملا اس کی وجہ سے انھوں نے مسلمان ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس
بارے میں بات کرتے ہوئے داؤد نے وہ پانچ آیتیں اور ان سے متعلق اپنے جذبات
بھی بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کیے جن سے ان کا دل بدل گیا۔ آئیے
جانتے ہیں وہ پانچ آیتیں کون سی ہیں جن سے متاثر ہوکر داؤد اسلام کی طرف
متوجہ ہوئے۔ |
|
1- "تم کہیں بھی ہو اللہ
تمھارے ساتھ ہے" (57:4) |
“یہ میرا پسندیدہ انتخاب ہے“ میرے خیال میں میرے افسردگی
کی سب سے بڑی وجہ تنہائی تھی“۔ داؤد نے اظہار خیال کیا کہ “مجھے ڈر تھا کہ
جن لوگوں سے مجھے پیار ہے وہ کسی دن مجھے چھوڑ دیں گے۔ لیکن مجھے یہ آیت
قرآن پاک میں ملی اور مجھے ایسا لگا جیسے میری زندگی میں کوئی روشنی آرہی
ہے۔ وہ جس نے مجھے پیدا کیا اور وہ جو مجھ سے پیار کرتا ہے۔ وہ ہمیشہ مجھے
دیکھتا ہے اور ہمیشہ میرے ساتھ ہوتا ہے۔ وہ مجھے کبھی نہیں چھوڑتا۔ میں نے
اس بات سے بہت سکون محسوس کیا اور شکر گزار بھی ہوا۔ میں نے وہ دعوت قبول
کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو خالق مجھے دیتا ہے۔ میں جہاں بھی جاتا ہوں ، میں
کبھی تنہا نہیں ہوتا کیونکہ اللہ ہمیشہ میری رہنمائی کرنے کے لئے میرے ساتھ
ہوتا ہے“ |
|
|
|
2- "اور امید مت چھوڑو ،
اور نہ ہی غمگین ہو۔" (3:139) |
اس آیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے داؤد کہتے ہیں کہ اس
آیت کو پڑھنے سے پہلے میں سوچتا تھا شاید موت ہی زندگی کی پریشانیوں سے
بچنے کا واحد حل ہے“اس آیت نے مجھے گلے لگایا اور مجھے اس صورتحال پر قابو
پانے کی طاقت دی۔ اس کے بعد ، میں نے سوچا کہ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔ میں
فکر نہ کروں، خوش رہوں. اور میں نے ہر دن اللہ سے دعائیں کیں حالانکہ اس
وقت میں مسلمان نہیں تھا۔ تب سے سب کچھ کسی معجزہ کی طرح ٹھیک ہے۔ مجھے
یقین ہے کہ یہ آیت میرے حالات بہتر کرنے کی وجہ ہے“ |
|
3- "اللہ کسی روح پر اس
کی برداشت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا“ (2:286) |
“اللہ ہمیں برداشت سے زیادہ آزمائش میں مبتلا نہیں کرتا
یہاں تک کہ اللہ ہی ہمیں اس پر قابو پانے کی توفیق بھی دیتا ہے۔ دو سال
پہلے میرے والد اپنی ملازمت سے محروم ہوگئے ، میرا بھائی بیمار تھا اور
میری بہن ابھی چھوٹی تھی۔ اور بھی بہت ساری ذاتی پریشانیاں تھی لیکن میں نے
ہار نہیں مانی۔ میں جانتا تھا کہ اللہ مجھے صرف وہ مشکلات دیتا ہے جو میں
برداشت کرسکتا ہوں پھرمیں نے دن میں 12 گھنٹے کام کرنا شروع کیا اور اسکول
میں یوٹیوب کا آغاز کیا۔ میں نے وہی کیا جو میں کر سکتا تھا اور جب میں نے
ان مسائل پر قابو پالیا تو مجھے یقین ہوگیا کہ میں ایک مضبوط انسان بن سکتا
ہوں۔ قرآن مجید مجھے بہت طاقت عطا کرتا ہے۔ |
|
4- "بے شک مشکلات کے بعد
آسانی ہے۔" (94:6) |
"بے شک مشکلات کے بعد آسانی ہوتی ہے۔" داؤد نے آیت کے
بارے میں کہا "زندگی ایک رولر کوسٹر کی طرح ہے ، کبھی اوپر ، کبھی کبھی
نیچے۔ میرا خیال ہے کہ یہی چیز زندگی کو خوبصورت بناتی ہے۔ ذرا سا فلیٹ
گراؤنڈ کے راستے پر چلنے کا تصور کریں اس میں کوئی مزہ نہیں ہے۔ چاہے زندگی
کتنی ہی مشکل کیوں نہ ہو زندگی میں دھنک ضرور اترے گی ہر حال میں۔ اللہ ہم
پرکرم کی نگاہ کرے گا اور ہمیں برکت عطا فرمائے گا۔ |
|
|
|
5-- "وہ منصوبہ بندی
کرتے ہیں اور اللہ بھی منصوبہ بناتے ہیں اور اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے۔"
(8:30) |
داؤد کہتے ہیں "اس آیت نے مجھے مسلمان کردیا۔" “میں نے
سوچا کہ میں اپنی زندگی کا بہترین منصوبہ ساز ہوں۔ میں نے منصوبہ بنایا اور
میں نے کامیابی حاصل کی۔ لہذا میں نے بہت سی چیزوں کی منصوبہ بندی کی لیکن
جب میں ناکام رہا تو میں افسردہ ہوا۔ ایک ایسا وقت آیا کہ میں پلان کے آخر
تک پہنچ گیا مجھے خوشی ملنے ہی والی تھی لیکن سب بدل گیا اس آیت کو پڑھنے
سے مجھے احساس ہوا کہ اللہ نے پہلے ہی میرے لئے منصوبے بنائے ہیں۔ مجھے
غمگین ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ میں اپنے ذاتی اہداف یا خواہشات کو
حاصل نہیں کرسکا۔ چونکہ میں یہ جانتا ہوں کہ اب میرا دل پرسکون ہے“ |
|
|
|
ساؤتھ کورئین یوٹیوبر داؤد اسلام قبول کرنے اور ان آیات
کو لوگوں سے شئیر کرنے پر کافی مقبول ہورہے ہیں وہ کہتے ہیں کہ “ اگر میری
نیت اچھی ہے اور میرا اللہ پر یقین ہے تو وہ میری رہنمائی کرے گا مجھے اب
کسی بات کے لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں“ بے شک قرآن کو سمجھنا سے
زندگیاں آسان ہوتی ہیں اسلام ایک پرامن مذہب ہے۔ |