|
|
شاعروں نے کالی آنکھوں پر سیکڑوں اشعار تو کہے ہوں گے
لیکن آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ سیاہ سے سیاہ دکھائی دینی والی
آنکھ بھی کالی نہیں بلکہ زیادہ سے زیادہ گہری کتھئی رنگ کی ہوتی ہے اس
آرٹیکل میں ہم آپ کو آنکھوں کی رنگت کے بارے میں ایسے حقائق بتائیں گے جن
سے آپ پہلے واقف نہیں ہوں گے۔ |
|
آنکھوں کی رنگت ہمارے
جینز طے کرتے ہیں |
تقریباً 16جینز ہیں جو ہماری آنکھوں کی رنگت طے کرتے ہیں
ان میں سے دو جین HERC2 اور OCA2 آنکھوں کے اندر موجود میلانن کی سطح کو
برقرار رکھتے ہیں۔ ہماری آنکھوں میں جو بھی رنگ پیدا ہوتا ہے اس کی وجہ
میلانن کی مقدار پر ہوتا ہے۔ اکثر مختلف رنگوں میں نظر آنے والی آنکھ پر
دراصل کپڑوں یا کسی دوسری شے کا عکس پڑ رہا ہوتا ہے۔ |
|
|
|
ہم ہر وقت روتے رہتے اگر۔۔۔
|
سیاہ چیز روشنی زیادہ جذب کرتی ہے اگر ہماری آنکھوں کا
رنگ سیاہ ہوتا تو روشنی جذب کرنے کی وجہ سےآنکھیں گرم اور خشک رہتیں اور
انھیں قدرتی طور پر نم رکھنے کے لئے زیادہ آنسو پیدا کرنے پڑتے |
|
روشنی سے آنکھ خراب
ہوجاتی |
سورج کی روشنی سے الٹراوائلٹ ریز نکلتی ہیں اور سیاہ رنگ
سورج کی روشنی کو سب سے زیادہ اپنے اندر جذب کرتا ہے اس لئے اگر ہماری
آنکھوں کا رنگ کالا ہوتا تو سورج کی روشنی زیادہ جذب کرتا اور آنکھیں
تیزی سے خراب ہوتیں ۔ |
|
آنکھوں کا نایاب ترین
رنگ کونسا ہے؟ |
آنکھوں کا قدرتی نایاب رنگ سبز ہے جو دنیا میں صرف دو
فیصد لوگوں کا ہوتا ہے البتہ کچھ لوگ کسی بیماری یا انکھوں کے مسائل کی وجہ
سے اپنا اصلی رنگ کھودیتے ہیں۔ |
|