|
|
قدرت کے بارے میں حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وہ قواعد یا توقعات کا پابند نہیں ہے۔
گزشتہ چند سالوں کے دوران ، فوٹوگرافروں نے قدرت کے کچھ حیرت انگیز مناظر کو اپنے
کیمرے میں قید کیا ہے - اور ہم ان مناظر کے پیچھے موجود سائنسی وضاحت کے ساتھ ساتھ
انھیں یہاں آپ کے لئے پیش کر رہے ہیں۔ |
|
Tornado Over Nebraska |
دل کی دھڑکن روک دینے والی یہ تصویر 1989 میں کھینچی گئی- یہ تصویر امریکی
ریاست Nebraska کے شہر Beaver میں واقع ایک فیملی فارم کی ہے جو کہ Audra
Thomas کی ملکیت تھا- تصویر میں نظر آنے والی شخصیت Audra Thomas ہی ہیں
لیکن ان کے عقب میں F-1 نوعیت کا خطرناک طوفان بھی دیکھا جاسکتا ہے جو سب
کچھ تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے- خوش قسمتی سے Audra Thomas تو محفوظ
رہیں لیکن ان کے فارم کا کچھ حصہ تباہ ہوگیا- |
|
|
Dangers of the Road... In Alaska |
جب آپ موٹر سائیکل پر کسی سڑک پر سفر کرتے ہیں تو یقیناً آپ کو چند خطرات
کا سامنا لازمی کرنا پڑتا ہے جیسے کہ کسی گاڑی یا ٹرک کا آپ کے قریب سے
یکدم گزرنا- لیکن جب آپ امریکی ریاست الاسکا کی آخری حدود میں موٹر سائیکل
چلاتے ہیں تو یہ خطرہ دوگنا ہوجاتا ہے- الاسکا میں، پھسلتی سڑکیں، سڑک پر
برف اور اس سے گزرنے والی گاڑیوں کے خطرے کے علاوہ، آپ کو آس پاس سے گزرتے
بھالو پر بھی نظر رکھنی پڑتی ہے۔ |
|
|
Blue Ice |
انٹارکٹیکا میں پائے جانے والے یہ برفیلے پہاڑ ایک حیرت انگیز، برقی نیلے
رنگ کے حامل ہوتے ہیں۔جب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب ہمارے فریزر میں رکھی
برف صاف شفاف اور کرسٹل کی طرح ہوتی ہے تو اس برف کا رنگ نیلا کیوں ہوتا ہے
جبکہ پانی تو پانی ہے- اس کی وجہ برف کی موٹائی ہے کیونکہ موٹی برف گرم
رنگوں جیسے کہ لال کو ایک طرف سے دوسری طرف گزرنے نہیں دیتی ہے جبکہ ایک
واحد رنگ نیلا ہی دوسری طرف پہنچ سکتا ہے- |
|
|
Tree Goats |
پہاڑی بکرے تو اونچی نیچی چٹانوں پر چڑھنے اور توازن برقرار رکھنے کی غیر
معمولی صلاحیت کے لئے جانے جاتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی درخت پر چڑھنے
والی بکریوں کے بارے میں سنا ہے؟ لیکن حقیقت میں مراکش میں، کچھ بکریاں
ارگنیا کے درختوں پر چڑھتی ہیں۔ پہلے سمجھا جاتا تھا کہ بکریاں ڈر کے مارے
اور شکار ہونے سے بچنے کے لیے درخت پر چڑھتی ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ
یہ درخت کا پھل کھانے کے لیے ایسا کرتی ہیں- |
|
|
UFO Clouds |
کیا آپ نے آسمان پر کبھی کوئی ایسا چیز منڈلاتی دیکھی ہے جس کی وہاں
موجودگی حیرت انگیز ہو- کیا آپ واسطہ عجیب و غریب شکلوں والے بادلوں سے پڑا
ہے- اگر نہیں تو اس تصویر میں دیکھ لیجیے جنہیں lenticular کہا جاتا ہے اور
ان بادلوں کی شکل لینس کی مانند ہوتی ہے- یہ مختلف سائز میں ہوتے ہیں اور
بعض لوگ انہیں اڑن طشتری بھی سمجھ بیٹھتے ہیں- |
|
|
Post Tornado Clouds |
طوفان اپنے بعد اثرات اور گندگی چھوڑ دیتے ہیں اور یہ اثرات صرف زمین پر
ہونے والی تباہی کے حوالے سے نہیں ہوتے بلکہ ماحول پر بھی ان کا اثر ہوتا
ہے- طوفان کے بعد کچھ ایسی عجیب و غریب شکل کے بادل بھی پیدا ہوتے ہیں
جنہیں Mammatus clouds کہا جاتا ہے- |
|