دنیا کے چند ایسے عجیب و غریب گھر جن کے ڈیزائن اور خصوصیات آپ کو حیران کردیں گے

image
 
اگر ہم اپنی اردگرد کی دنیا کی حدود سے باہر جھانکے تو پتہ چلتا ہے کہ ایک دنیا ایسے حیرت انگیز اور عجیب و غریب گھروں کی موجود ہے جس نے روایتی گھروں کی دنیا کو بری طرح شکست دے رکھی ہے- ان گھروں کے ڈیزائن دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے کسی انسان کے لیے نہیں بلکہ خلائی مخلوق کے لیے تیار کیے گئے ہیں-
 
The Pole House
یہ آسٹریلیا کے Fairhaven ساحل پر واقع ایک مشہور پول ہاؤس ہے جو 131 فٹ کی بلندی پر تعمیر ہے- اس گھر سے وسیع پیمانے پر سمندر کا حسین نظارہ ممکن ہے- اس گھر تک رسائی 76 فٹ لمبے راستے کے ذریعے ممکن ہے- بنیادی طور پر یہ گھر 1970 میں تعمیر کیا گیا تھا لیکن حال ہی میں اس کی نئے طرز پر دوبارہ تزئین و آرائش کی گئی ہے-
image
 
Cutting-edge oceanside retreat
کینیڈا کے علاقے کولمبیا میں واقع اس حیرت انگیز اور خوبصورت گھر کو Patkau Architects نے ڈیزائن کیا ہے- یہ سمندر سے 44 فٹ کی بلندی پر قائم ہے اور ایک چٹان پر تعمیر کیا گیا ہے- 4500 اسکوائر فٹ پر پھیلا یہ گھر درحقیقت کینیڈا کے idyllic Quadra نامی ایک جزیرے پر موجود ہے-
image
 
Casa del Ancantilado
عجیب و غریب اور دلچسپ ڈیزائن کا مالک یہ گھر اسپین کے شہر غرناطہ میں تعمیر کیا گیا ہے- یہ گھر ایک پہاڑ پر واقع ہے اور اپنے غیر معمولی ڈیزائن کی بدولت ہر کسی کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب رہتا ہے- اس گھر کے ڈیزائن کی خاصیت یہ ہے کہ یہ گھر کو موسمِ گرما میں ٹھنڈا رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے-
image
 
Ktima House
اس گھر کا بیشتر حصہ زیرِ زمین تعمیر کیا گیا ہے- یہ گھر یونان کے ایک نجی لیکن اتنہائی چھوٹے سے جزیرے پر تعمیر ہے- اس گھر کا شمار دنیا کے انتہائی غیر معمولی گھروں میں کیا جاتا ہے اور یہ گھر مالکان کی جانب سے کرائے پر بھی فراہم کیا جاتا ہے- 10 ہزار اسکوائر فٹ کے رقبے پر پھیلے اس گھر کو Camilo Rebelo اور Susana Martins نے ڈیزائن کیا ہے-
image
 
House Lessans
برطانیہ کے علاقے کاؤنٹی ڈاؤن میں تعمیر یہ گھر درحقیقت فارم بلڈنگز کے کمپاؤنڈ کو ایک عمارت میں تبدیل کر کے تیار کیا گیا ہے- اس طرح سے بڑے پیمانے پر اخراجات اور میٹیریل کی بچت کی گئی ہے جبکہ بہت سادہ انداز میں اس گھر کے کمروں کو ترتیب دیا گیا ہے- تاہم اس گھر کے ڈیزائن نے اکثر لوگوں کو متاثر نہیں کیا اور ان کا ماننا ہے کہ یہ گھر کسی جیل کی مانند لگتا ہے-
image
 
Underground House Plan B
یہ گھر وبائی مرض کے بعد کی دنیا کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے- اس گھر کے ڈیزائن کا تصور سرجی مکھن آرکیٹیکٹس نے پیش کیا تھا- بنکر کی مانند یہ گھر ایک مضبوط قلعے کی طرح ہے- اس گھر کو عالمی تباہی کی صورت میں ایک بہترین ٹھکانہ قرار دیا جارہا ہے- یوکرائں کے پہاڑوں کے درمیان واقع اس گھر کا بیشتر حصہ زیرِ زمین تعمیر ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: