|
|
بچہ کمرے میں سو رہا ہو تو مائیں بے بی ڈیوائس کا اکثر
استعمال کرتی ہیں اس سے بچوں پر نظر بھی رکھی جاسکتی ہے لیکن بچے کے لئے یہ
خطرناک ہے کیونکہ اگر ان میں تار ہوا تو بچے خود کو ان میں پھنسا سکتے ہیں
اور یہ ڈیوائسز سخت ہوتی ہیں جن سے چوٹ لگ سکتی ہے۔ |
|
1- تکیہ |
تکیہ لگانا نومولود بچوں کے لئے مناسب نہیں ہے کیونکہ
نیند کے دوران بچے اس میں منہ دبا سکتے ہیں جس سے سانس لینے کے مسائل
ہوسکتے ہیں اس کے علاوہ تکیہ میں بھری جانے والی روئی سے الرجی بھی ہوسکتی
ہے۔ |
|
2- کھلونے |
بہت چھوٹے بچوں کو کھلونے دلاتے ہوئے بہت غور کریں۔
کھلونا ایسا نہ ہو جسے پھینکنے سے یا کھیلنے کے دوران انھیں چوٹ لگنے کا
خطرہ ہو۔ بہتر ہوگا چھوٹے بچوں کے لئے اسٹفڈ ٹوائز ہی خریدیں۔ |
|
3- بے بی مانیٹر ڈیوائس |
بچہ کمرے میں سو رہا ہو تو مائیں بے بی ڈیوائس کا اکثر
استعمال کرتی ہیں اس سے بچوں پر نظر بھی رکھی جاسکتی ہے لیکن بچے کے لئے یہ
خطرناک ہے کیونکہ اگر ان میں تار ہوا تو بچے خود کو ان میں پھنسا ساکتے ہیں
اور یہ ڈیوائسز سخت ہوتی ہیں جن سے چوٹ لگ سکتی ہے۔ |
|
4- کمبل |
چھوٹے بچے خود کو کمبل اور چادر وغیرہ میں پھنسا سکتے
ہیں اور اگر آپ نیند میں ہوئے تو ہوسکتا ہے بچہ کے پھنسنے کا آپ کو علم ہی
نہ ہوسکے اس لئے بہتر کے کہ کمرے کا ٹیمپریچر نارمل رکھیں اور چادر نہ
ڈالیں۔ |
|
|
5- فرنیچر |
بچے کے کمرے میں فرنیچر کم سے کم رکھیں کیونکہ جب وہ
چلنا شروع کرتے ہیں تو خطرہ کافی بڑھ جاتا ہے۔ جب بچے چلنا شروع کرتے ہیں
تو میزوں کے کونے ، بیڈ اور دیگر اشیاء سے ٹکرانے لگتے ہیں اس لئے بہتر ہے
کہ فوم کے گدے کے علاوہ زیادہ چیزیں نہ رکھی جائیں۔ |
|