اگر مچھر کاٹ لے تو۔۔۔۔ گھر کی صفائی سے حسن کے نکھار تک، مختلف قسم کے سرکے اور ان کے بیش بہا فوائد

image
 
سرکہ عام طور پر اچار بناتے ہوئے استعمال کیا جاتا ہے یا پھر زیادہ سے زیادہ سلاد میں استعمال کرلیا جاتا ہے لیکن آج ہم آپ کو سرکے کے کچھ ایسے فائدے بتائیں گے جن سے نہ صرف آپ اپنی خوبصورتی میں چار چاند لگا سکتے ہیں بلکہ یہ گھر کے دیگر امور میں بھی آپ کا مددگار ثابت ہوگا۔
 
1- کیڑے مکوڑے بھاگنے کے لئے بہترین
سفید سرکہ اسپرے بوتل میں ڈال کر براہِ راست کیڑے مکوڑوں پر اسپرے کریں۔ حتیٰ کہ یہ پودوں پر بھی اسپرے کیا جاسکتا ہے اس سے پیڑ پودوں پر لگنے والے کیڑے مکوڑے ختم ہوجائیں گے
 
2- بالوں کو سلکی بنائے
سیدھے، سلکی اور چمکدار بالوں کے لئے اسپرے بوتل میں دو حصہ پانی اور ایک حصہ سفید سرکہ ڈال کر ہلالیں اور سر میں اچھی طرح اسپرے کریں۔ دس منٹ بعد سر دھو لیں۔
 
3- باتھ روم کلینر
سرکے میں اینٹی بیکٹیریل اجزاء کے علاوہ وائٹننگ خصوصیات بھی ہوتی ہیں۔ ایک حصہ سرکہ ،باقی دو حصے پانی میں ملا کر باتھ روم میں ڈالیں اور تھوڑی دیر بعد دھولیں۔ کونہ کونہ چمک اٹھے گا۔
 
image
 
4- کپڑوں کے داغ
اگر شرٹ پر داغ دھبے لگ جائیں تو تھوڑا سا سفید سرکہ چھڑکیں اور دس منٹ تک چھوڑ دیں۔ اس کے بعد شرٹ دھولیں۔ داغ گائب ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ یہ قالین صاف کرلینے کے لئے بھی کارآمد ہے۔
 
5- عمر کے اثرات
ایک گلاس سادے پانی میں ایک کھانے کا چمچ سیب کا سرکہ ملائیں اور روئی کی مدد سے چہرے پر لگالیں۔ آدھے گھنٹے بعد چہرہ دھولیں۔ یہ جِلد سے مردہ خلیات کا خاتمہ کرکے نئی جان ڈال دے گا۔
 
6- چہرے کے دانے
سیب کا سرکہ پانی میں ملا کر چہرے پر لگانے سے اضافی تیل، چکنائی، جِلد کے مختلف انفیکشنز اور بند پورز کو کھولنے میں مدد مِلتی ہے۔
 
image
 
7- اگر مچھر نے کاٹ لیا ہے تو۔۔۔
مچھر کے کاٹنے سے کھجلی تو ہوتی ہی ہے لیکن اکثر مچھر خطرناک بیماریاں بھی ساتھ لاتے ہیں۔ سیب کے سرکے میں اینٹی سیپٹک خصوصیات ہوتی ہیں جسے پانی میں گھول کر متاثرہ حصے پر لگانے سے مچھر کے کاٹنے کے بعد ہونے والی خارش اور سوجن میں کمی آسکتی ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE: