دانت نکالے یہ خظرناک و عجیب و غریب مخلوق کیا ہے؟ جانیں اس کے بارے میں جس نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا

image
 
دانت نکالے اس عجیب و غریب مخلوق نے تو سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی ہوئی ہے۔ تصویر دیکھنے سے کوئی اسے ڈائناسار سمجھتا ہے تو کوئی کچھ اور۔ لیکن یہ ننھی کارٹون جیسی دکھائی دیتی مخلوق دراصل ایک کیٹرپلر ہے جو بڑے ہونے پر ایک انوکھی تتلی بن جاتی ہے۔
 
اس کی نسل خطرے سے دوچار ہے
یہ تتلیوں کی نایاب اور تیزی سے ختم ہونے والی قسم ہے جو آسٹریلیا کے کوئینز لینڈ میں پائی جاتی ہے۔ اس تتلی کا نام اس کی ختم ہوتی نسل کی مناسبت سے the endangered Pink Underwing Moth رکھا گیا ہے۔
 
image
 
اس کیڑے کے دانت نہیں ہیں بلکہ
بظاہر دیکھنے میں دانت لگنے والے حقیقت میں صرف سفید نشانات ہیں ہیں جنھیں خطرناک شکاری پرندے اور دوسرے کیڑے مکوڑوں سے بچنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ کیٹرپلرز(سنڈی) بڑے ہونے کے بعد سوکھے ہوئے یوکیلپٹس کے پتوں کی شکل والی تتلی بن جاتے ہیں۔
 
خوفناک خوابوں کا نیا چہرہ
یہ تتلی جب تک کیٹر پلر رہتی ہے تب تک اتنی عجیب ہئیت رکھتی ہے کہ لوگ انٹرنیٹ پر اس کی تصویر دیکھ کر اس کو حقیقی کیڑا ماننے سے ہی انکاری ہیں۔ ایک خاتون اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اس کیٹرپلر کو “خوفناک خوابوں کا نیا چہرہ“ قرار دے رہی ہیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: