یہ شیشہ رنگ کیسے بدلتا ہے… وہ 8 پراسرار چیزیں جو گوگل کے لئے بھی مشکل تھیں لیکن جواب ہمارے پاس موجود ہے

اکثر اوقات حادثاتی طور پر ایسی پراسرار چیزیں بھی دریافت ہوجاتی ہیں جن کی حقیقت یا مقصد سے کوئی بھی واقف نہیں ہوتا- یہ چیزیں کبھی ہمیں یا تو اپنے نئے گھر سے دریافت ہوتی ہیں یا پھر مختلف مقامات سے-- ایسی ہی چند دلچسپ لیکن پراسرار چیزیں مختلف لوگوں کو دریافت ہوئیں جن کی حقیقت سے بظاہر وہ لاعلم تھے لیکن ان چیزوں کو کن مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا انٹرنیٹ صارفین نے اس کا جواب دے دیا جبکہ ان چیزوں کے بارے میں کوئی تفصیل گوگل پر بھی موجود نہیں تھی-
 
image
یہ شیشے کا ایک ایسا ٹکڑا ہے جو اپنا رنگ تبدیل کرتا ہے لیکن کیسے یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں- یہ درحقیقت dichroic glass filter ہے جو فوٹوگرافک پرنٹر میں رنگوں کے درست انتخاب کے لیے استعمال ہوتا ہے-
 
image
لکڑی کے دستے کے ساتھ منسلک پیتل کا یہ چھوٹا سا کنٹینر آخر کس کام کا ہے؟ یہ کنٹینر دراصل موسم سرما میں بستر کو گرم رکھنے کے لیے کام آتا تھا-
 
image
یہ پراسرار آلہ ڈبل اے بیٹری سے تھوڑا بڑا ہے لیکن وزن میں اتنا ہی ہے جبکہ اس کے اوپری حصے پر نمبر اور سوراخ دیے ہوئے - اصل میں یہ ایک سوئیاں رکھنے والا کیس ہے اور یہ نمبر سوئیوں کے سائز کی نشاندہی کرتے ہیں-
 
image
مشی گن کے ساحل سے دریافت ہونے والی اس سبز رنگ کے پلاسٹک کے ٹکڑے کی حقیقت کیا ہے؟یہ Banzai Diving Gem ہے جو کہ بچوں کے کھلونے کے طور پر استعمال ہوتا ہے-
 
image
کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ یہ فرنیچر کا یہ ٹکڑا کس مقصد کے لیے استعمال ہوتا ہے؟ آئیے ہم بتاتے ہیں کہ یہ کیا چیز ہے یہ ٹیلیفون اسٹینڈ ہے اور اس کے ہینڈل کے ذریعے اس اسٹینڈ کو پورے کمرے میں حرکت دی جاسکتی ہے-
 
image
امریکہ کے شہر میسوری میں دریافت ہونے والا یہ عجیب و غریب اسٹینڈ کس کام ہے؟ یہ دراصل ایک ڈرنک ہولڈر ہے-
 
image
دریافت ہونے والا یہ ایک ایسا لکڑی کا خوبصورت ڈبہ جس میں ایک گھڑی بھی نصب ہے- یہ دراصل مخصوص چیزوں کو ترتیب سے رکھنے کے لیے استعمال ہونے والا قدیم ڈیسک ہے- اس کے چھوٹے خانوں میں بزنس کارڈ جبکہ بڑے خانوں میں لفافے رکھے جاتے تھے-
 
image
کنستر کے ساتھ منسلک ایک عجیب آئل لیمپ لیکن کس لیے؟ یہ لیمپ دراصل اسٹوڈنٹ آئل لیمپ کے طور پر جانا جاتا تھا جس کے کنستر میں تیل کا ذخیرہ موجود ہوتا تھا جس کی وجہ سے لیمپ بہتر توازن کے ساتھ بھی رہتا تھا اور سایہ بھی کم پیدا ہوتا تھا-
YOU MAY ALSO LIKE: