نیلی آنکھوں والے تو۔۔۔ 5 ایسی ناقابلِ یقین چیزیں جو آپ کو ذہین ظاہر کرتی ہیں

image
 
ہم اکثر سوچتے فلاں شخص چشمہ لگاتا ہے تو یقیناً وہ بہت ذہین ہوگا یا کسی کی ناک کھڑی ہے تو اکثر وہ بھی ذہانت کی علامت محسوس ہوتی ہے۔ یہ باتیں ویسے تو مزاح کے طور پر لی جاتی ہیں لیکن ایڈنبرگ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق کسی حد تک یہ باتیں درست بھی ہوسکتی ہیں اور کچھ مخصوص جسمانی خصوصیات اور عادات رکھنے والوں میں عام لوگوں کی نسبت ذہانت زیادہ ہوسکتی ہے۔ آئیے جائزہ لیتے ہیں کہ وہ کون کونسی خصوصیات ہیں جن سے کسی کی ذہانت کا اندازاہ لگایا جاسکتا ہے
 
1- لمبا قد
محاورے کے مطابق تو لمبے لوگوں کی عقل گھٹنے میں ہوتی ہے لیکن ایک نظریہ کے مطابق لمبے لوگوں کو اونچے عہدوں کے لئے پسند کیا جاتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ دیکھنے میں ذہین لگتے ہیں۔ تاریخ بھی کسی حد تک اس مفروضے کی تصدیق کرتی ہے کیونکہ بہت سے عالمی شہرت یافتہ انسان لمبے قد کے حامل تھے
 
2- نیلی آنکھیں
اکثر بہت مشہور ذہین لوگوں کی آنکھیں نیلی ہونے کی وجہ سے یہ مانا جانے لگا ہے کہ قدرتی طور نیلی آنکھوں والے افراد بہت ذہین ہوتے ہیں۔ ان ذہین افراد میں اسٹیفن ہاکنگ اور میری کیوری بھی شامل ہیں۔ نیلی آنکھوں میں روشنی بھی زیادہ داخل ہوتی ہے۔
 
image
 
3- بڑا سر
کہتے ہیں سر بڑا سردار کا اور پیر بڑا گنوار کا۔ بڑے سر کو زیادہ ذہانت سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ اور سمجھا جاتا ہے کہ بڑے سر میں دماغ بھی نسبتاً بڑا ہوتا ہے
 
4- بائیں ہاتھ سے لکھنا
بائیں ہاتھ سے لکھنے والے افراد کے اندر معلومات کو بہت جلد جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بائیں ہاتھ سے لکھنے والوں کوذہین سمجھا جاتا ہے۔
 
5- چوڑا ماتھا
چوڑے ماتھے والے افراد صرف ذہین ہی نہیں باصلاحیت بھی سمجھے جاتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ انھیں اپنے ٹاسک مکمل کرنے میں عام لوگوں کے مقابلے میں کم وقت لگتا ہے اور انھیں کسی کام کے لئے بار بار کہنا نہیں پڑتا۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: