|
|
آج کل آلودگی سے بھرے ماحول اور ناقص غذاؤں کی بدولت
ہمارے چہرے کی جلد اتنی جلدی خراب ہوجاتی ہے کہ ہم حیران رہ جاتے ہیں اور
بچاؤ کے طریقے ہی ڈھونڈتے رہ جاتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں آپ کو جلد کے عام
مسائل سے نمٹنے کے آسان ترین طریقے بتانے جارہے ہیں جو نا صرف اسکن کئیر
میں آپ کی مدد کریں گے بلکہ آپ کو مہنگے پارلرز کے چکر کاٹنے سے بھی آزادی
مل جائے گی |
|
1- چہرے کی سوجن |
اکثر سو کر اٹھنے کے بعد چہرہ سوجا ہوا سا محسوس ہوتا ہے
۔ اس سلسلے میں نمک ملا پانی کارآمد چیز ہے۔ اس کو بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ
ایک گلاس پانی میں نمک اچھی طرح ملا لیں اور تولیہ کو دس منٹ اس پانی میں
بھگونے کے بعد چہرے پر لگائیں۔ چند منٹوں میں سوجن کم ہونے لگے گی |
|
|
|
2- بے جان، بے رونق جلد |
بے رونق جلد کے لئے زیتون کے تیل سے بہتر کچھ نہیں۔
استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ تھوڑی دیر بھاپ لیں پھر 7 منٹ تک زیتون کے تیل
کا چہرے پر ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اس سے جلد جگمگا اٹھے گی۔ بہترین
نتائج کے لئے ہفتے میں دو بار یہ طریقہ اختیار کریں |
|
3- دانے اور ایکنی |
اکثر اہم موقعوں پر ہی چہرے پر دانے نمودار ہوجاتے ہیں
جنھیں فوری طور پر ختم کرنا ممکن نہیں ہوتا لیکن اگر تھوڑا سا شہد براہِ
راست دانوں پر لگایا جائے اور پندرہ منٹ تک لگارہنےکے بعد چہرہ دھویا جائے
تو دانہ اتنا چھوٹا ہوجائے گا کہ با آسانی میک اپ میں چھپایا جاسکے |
|
4- گرمی دانے اور سرخی |
گرمی کے موسم میں چہرے پر بھی گرمی دانے ہوجاتے ہیں یا
سرخی آجاتی ہے اس کو کم کرنے کے لئے آئ ڈراپس استعمال کرسکتے ہیں۔ طریقہ
کار یہ ہے کہ کسی صاف روئی کے پھائے میں آئی ڈراپس کے قطرے ڈالیں اور بیس
منٹ کے لیے روئی کو فریج میں رکھ دیں اور پھر چہرے پر لگائیں۔ اس سے سرخی
کم ہوجائے گی۔ |
|
5- آنکھوں کے حلقے |
ایک گلاس پانی میں ایک چمچہ بیکنگ سوڈا حل کریں اور روئی
کو اس میں بھگوئیں۔ پھر اس روئی کو آنکھوں کے نیچے دس سے پندرہ منٹ تک
رکھیں اور تھوڑی دیر میں چہرہ دھو لیں۔ اگر آنکھوں کے نیچے مستقل حلقے ہوں
تو روزانہ یہ طریقہ اختیار کریں اور روز ہی فرق محسوس کریں |
|