کائی اور گھاس کھا کر گزارہ کیا۔۔۔ چھ ماہ قبل اچانک لاپتہ ہوجانے والی خاتون زندہ مل گئیں

image
 
چھ ماہ پہلے یوٹاہ کی وادی میں ایک گاڑی اور کچھ سامان بیچ سڑک پر ملا لیکن اس کی مالک 57 سالہ خاتون غائب تھیں۔ پولیس نے بہت ڈھونڈھنے کی کوشش کی لیکن خاتون کا پتہ نا چلا سکی۔ مگر اب جب پولیس یہ سمجھنے لگی تھی کہ خاتون کسی دوسری جگہ چلی گئیں ہیں تو وہ اچانک ہی مل گئیں۔
 
خاتون کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا تھا
خبروں میں خاتون کی شناخت، ان کا نام اور چہرہ چھپایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس خاتون کے ملنے سے پوری طرح ناامید ہوچکی تھی لیکن اتفاقیہ طور پر ایک رضاکار گروہ اور پولیس کا شہر سے قدرے دور سنسان جگہ سے گزر ہوا تو انھوں نے دیکھا وہاں ایک ٹینٹ ہے۔ دور سے دیکھنے پر وہ اسے ایک خالی ٹینٹ سمجھے لیکن پھر پتہ چلا کہ وہاں لاپتہ خاتون پچھلے کئی مہینوں سے رہ رہی ہیں۔ خاتون نے بتایا کہ وہ اپنی مرضی سے وہاں آئی ہیں اور یہاں رہنے کے لئے انھوں نے سرد موسم کی تمام سختیاں بھی برداشت کیں۔
 
image
 
کائی اور گھاس کھا کے گزارہ کیا
خاتون نے یہ بھی بتایا کہ خوراک نہ ملنے کے سبب انھوں نے زیادہ تر پاس میں اگنے والی گھاس اور قریبی ندی سے کائی اور پانی کھا پی کر گزر بسر کی جس کی وجہ سے ان کا وزن بہت زیادہ گر چکا ہے۔ پولیس نے خاتون کو معائنے کے لئے دماغی اسپتال میں دکھایا ہے البتہ ان کے مطابق خاتون نے جو کچھ کیا وہ غیر قانونی نہیں ہے “ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ بہت سارے لوگ خاتون جیسے حالات میں رہنا نہیں چاہتے لیکن انھوں نے کچھ بھی غیر قانونی نہیں کیا“
 
image
 
پولیس نے مزید کہا کہ معائنے کے بعد اگر خاتون واپس اسی جگہ جانا چاہتی ہیں تو جاسکتی ہیں یا پھر یہاں رک سکتی ہیں۔ انھیں روکا نہیں جائے گا لیکن اگر وہ اسی جگہ واپس جائیں گی تو وہاں ان کا خیال رکھا جائے گا تاکہ کھانے کے لئے انھیں دوبارہ گھاس اور کائی پر انحصار نہ کرنا پڑے۔
YOU MAY ALSO LIKE: