اگر لیموں ختم ہوجائے تو یہ چیز استعمال کریں۔۔۔ باورچی خانے کی 8 عام استعمال کی اشیاء اور ان کے متبادل

image
 
باورچی خانے میں سب سے زیادہ کوفت اس وقت ہوتی ہے جب کھانا پکاتے ہوئے پتا چلے کہ فلاں چیز تو ختم ہوچکی۔ اگر کھانا درمیانی مراحل میں ہو تو اسی وقت بازار کی دوڑ لگنا شروع ہوجاتی ہے البتہ آج کل لاک ڈاؤن کے سبب ایسا کرنا کسی حد تک مشکل ہوگیا ہے۔ تو چلیے آپ کی یہ مشکل بھی آسان کیے دیتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم روزمرہ کے ایسے مصالحوں اور اجزاء کا متبادل بتارہے ہیں جو ذائقے کے ساتھ ساتھ آپ کے کھانوں کو وہی رنگت بھی دیں گے جو آپ کا مطلوبہ مصالحہ دیتا ہے۔
 
1- لال مرچ پاؤڈر
لال مرچ پاؤڈر کھانوں کو چٹپٹا اور ذائقہ دار بناتا ہے لیکن اگر یہ ختم ہوجائے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ لہسن پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر میں تھوڑی سی کُٹی مرچ ملا کر استعمال کریں۔ لونگ پیس کر بھی استعمال کی جاسکتی ہے
 
2- مایونیز
اگر بیکنگ یا کھانا پکانے کے دوران مایونیز موجود نہ ہو تو اس کی جگہ دہی استعمال کرسکتے ہیں
 
image
 
3- ڈبل روٹی کا چورا
ڈبل روٹی کا چورا جتنا عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے اتنا ہی لوگ بازار میں خریدنا بھول جاتے ہیں۔ لیکن اس کی کمی پوری کرنے کے لیے تازی ڈبل روٹی کو توے پہ سینک کر اسے چورا بنا کر استعمال کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ پاپے اور ہلکے نمکین بسکٹ کو چورا کرکے بھی استعمال میں لاسکتے ہیں
 
4- لیموں کا رس
لیموں گھر میں زیادہ لاکر رکھیں تو وہ خراب ہوجاتے ہیں اور کم لا کر رکھیں تو ضرورت کے وقت ہوتے ہی نہیں۔ لیکن کھانے میں لیموں کی کمی سرکہ ڈال کر پوری ہوسکتی ہے
 
5- زعفران
زعفران کھانوں کو رنگت اور خوشبو عطا کرتا ہے۔ اگر زعفران موجود نہ ہو تو اسی مقدار میں ہلدی کھانے میں ڈالیں آپ کو وہی رنگت اور خوشبو ملے گی
 
6- دودھ
اگر کسی کھانے میں دودھ ڈالنا ہو تو اس کا متبادل کسی تازے پھل کا رس یا آلو کا جوس بنا کر ڈالا جاسکتا ہے
 
7- انڈے
اگر انڈے ختم ہوگئے ہیں یا آپ انڈے کھانا پسند ہی نہیں کرتے تو اس کے بجائے السی کے بیج کھانے میں شامل کرسکتے ہیں جو کھانے میں انڈے جیسا ذائقہ ہی شامل کرے گا۔
 
8- بیکنگ پاؤڈر
بیکنگ پاؤڈر نہ ہو تو اس کی جگہ تھوڑا سا بیکنگ سوڈا، سرکہ یا لیموں کا رس اور دودھ ملا کر استعمال کر سکتے ہیں
image
YOU MAY ALSO LIKE: