دنیا کی 5 نرالی رہائش گاہیں جو آپ کے قیمتی لمحات کو یادگار بنا دیں گی

image
 
یقیناً جب آپ طویل وقت کے لیے کہیں سیر و تفریح کے غرض سے جاتے ہیں تو آپ کی پہلی ترجیح ایسی رہائش گاہ ہوتی ہے جو نہ صرف انتہائی منفرد ہو بلکہ وہاں وقت گزارنا آپ کے لیے خوشگوار یاد بھی بن جائے- اسی مناسبت سے آج ہم آپ کے سامنے دنیا کی 5 نرالی رہائش گاہیں پیش کر رہے ہیں جو آپ کے پورے سفر کو یادگار بنا سکتی ہیں-
 
Cob Cottage
اس آرام دہ کاٹیج کی عجیب و غریب چھت٬ لکڑی کی بالکونی اور غیر معمولی ڈیزائن کی حامل کھڑکیاں اسے کسی پریوں کے دیس کا گھر ظاہر کرتی ہیں- یہ دلچسپ گھر کینیڈا کے Mayne نامی جزیرے پر واقع ہے اور اسے قدرتی میٹیریل سے تیار کیا گیا ہے- اس گھر کے چاروں طرف باغات ہیں جہاں بھیڑیں چرتی رہتی ہیں-
image
 
Montaña Mágica Lodge
یہ ایک ہوٹل ہے جو کہ جنوبی چلی کے علاقے Huilo Huilo میں واقع ہے- اپنے آس پاس کے سرسبز ماحول کی وجہ سے یہ ہوٹل نظروں سے اوجھل رہتا ہے- اس ہوٹل پر ایک آبشار بھی بہتا ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ ہوٹل میں آنے والے مہمانوں کو اپنے کمرے تک رسائی کے لیے ایک رسی کے بنے پل سے گزرنا پڑتا ہے جو مسلسل جھولتا ہے-
image
 
007 Mill
یہ 300 سال پرانی ونڈ چکی ہے جسے اب 3 کمروں کی رہائش گاہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے- اس رہائش گاہ میں ہر وہ چیز دستیاب ہوتی ہے جو ایک پرسکون ماحول کے لیے ضروری ہے- یہ دلچسپ رہائش گاہ انگلینڈ میں واقع ہے-
image
 
Kagga Kamma Nature Reserve
جنوبی افریقہ کے سیڈربرگ پہاڑوں کے اندر واقع یہ 10 سوئیٹ چٹانی پتھر کی مدد سے تعمیر کیے گئے ہیں- ہر سوئیٹ منفرد خصوصیات کا مالک ہے اس کے علاوہ اپنا ایک ٹیرس بھی رکھتا ہے- شہر سے دور یہ ایک ایسا مقام جہان پرسکون لمحات گزارے جاسکتے ہیں-
image
 
The Guitar Hotel
یہ دنیا کا سب سے پہلا گٹار کی شکل میں تعمیر کردہ ہوٹل ہے جو کہ امریکہ کے شہر فلوریڈا میں واقع ہے- اس ہوٹل کی لمبائی 450 فٹ ہے جبکہ اس میں 638 لگژری گیسٹ روم اور سوئیٹس موجود ہیں- اس کے علاوہ اس ہوٹل میں ایک بہت بڑا سوئمنگ پول بھی موجود ہے جس کا سائز تقریباً 3 سوکر پچز جتنا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: