برج العرب: دنیا کا واحد 7 اسٹار ہوٹل اور اس کی 6 حیرت انگیز خصوصیات

image
 
جب ایک برطانوی صحافی دبئی گئے تو وہاں انہوں نے پُرتعیش ہوٹل، برج العرب میں بھی قیام کیا۔ اپنے قیام کے اختتام پر، انہوں نے محسوس کیا کہ اس ہوٹل کو 5 اسٹار ہوٹلوں کی درجہ بندی میں رکھنا غلط ہوگا کیونکہ اس کی حیرت انگیز اور دلچسپ خصوصیات اسے 7 اسٹار کا مستحق قرار دیتی ہیں-
 
مصنوعی جزیرے پر تعمیر
برج العرب ہوٹل ایک مصنوعی جزیرے پر تعمیر کیا گیا ہے اور اس تک رسائی صرف ایک پرائیوٹ پل کے ذریعے ممکن ہے جو اسے زمین سے جوڑتا ہے- اس پل سے صرف مہمان اور ہوٹل کا اسٹاف گزر سکتے ہیں- برج العرب کی لمبائی 1000 فٹ سے زائد ہے جو کہ ایفل ٹاور سے بھی زیادہ ہے-
image
 
ہوٹل میں منتقلی کار یا نجی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ
ہوٹل کے جانب سے دو قسم ٹرانسپورٹ سسٹم دستیاب ہیں- اگر آپ ائیرپورٹ سے ہوٹل تک گاڑی میں آنا چاہتے ہیں تو ایک رائل رائس آپ کے استقبال کے لیے ائیرپورٹ پر موجود ہوگی- ہوٹل کے پاس کئی رائل رائس گاڑیاں موجود ہیں- لیکن اگر آپ کے پاس اپنا ذاتی ہیلی کاپٹر موجود ہے تو ہوٹل کی چھت پر ہی ہیلی پیڈ کا انتظام بھی کیا گیا ہے-
image
 
ہر چیز سونے اور ماربل کی
اس ہوٹل کی دیواریں اور فرش ایک شاندار قسم کے ماربل سے آراستہ ہیں- اس کے علاوہ ہوٹل کی ہر چیز میں 24 قیراط سونے کا استعمال کیا گیا ہے چاہے وہ ڈیکوریشن ہو ٹی وی ہو یا پھر فرنیچر- یہاں تک کہ شیشے اور آرٹ فریم بھی سونے سے آراستہ ہیں-
image
 
سوئیٹس بڑے پیمانے پر ہیں
برج العرب میں 200 ڈپلیکس سوئیٹس روم ہیں جبکہ ہر سوئیٹ دو فلور رکھتا ہے- اس کے علاوہ بعض سوئیٹس سے سمندر اور جزیرے کا شاندار نظارہ بھی ممکن ہے- سب سے چھوٹے سوئیٹ کا سائز بھی 4 کمروں کے ایک گھر جتنا ہے جو کہ 1820 اسکوائر فٹ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے-
image
 
اعلیٰ تزئین و آرائش
کمروں کی تزئین و آرائش بھی انتہائی اعلیٰ انداز میں کی گئی ہے جس میں دبئی کا ثقافت کا رنگ جھلکتا ہے- کمرے میں کنگ سائز بیڈ موجود جو اعلیٰ کوالٹی کی مصری بیڈ شیٹ سے آراستہ ہے- اس کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ اور ہندوستان کے قالین بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ باتھ روم کو خوبصورت موزائیک اور پینٹنگز سے آراستہ کیا گیا ہے- یہاں ایک پرائیوٹ ڈائننگ ایریا بھی موجود ہوتا ہے اور ساتھ ہی آفس بھی اگر آپ کام کرنا چاہتے ہیں تو-
image
 
جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ
اس ہوٹل کے کمروں میں ریموٹ کے بٹن دباتے جائیں اور جادو دیکھتے جائیں- آپ بٹن کا دبا کا اپنے بیڈ کو اس طرف حرکت دے سکتے ہیں جس طرف چاہتے ہیں- اس کے علاوہ ریموٹ کے بٹن سے ہی خفیہ ٹی وی اسکرین ظاہر ہوجاتی ہیں- یہاں تک کہ ریموٹ سے آپ دروازے اور پردے تک کنٹرول کر سکتے ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: