|
|
کھانا کھانا جہاں زندہ رہنے کے لئے ضروری ہے وہیں اعتدال
میں کھانا کھانا صحت مند رہنے کے لئے ضروری ہے۔ ہمارے لائف اسٹائل اور
موجود دور کی پریشانیوں جیسے کہ لاک ڈاؤن نے ہماری کھانے پینے کی عادتوں کو
تیزی سے تبدیل کیا ہے اور یہ تبدیلی خوش آئند ہر گز نہیں ہے کیونکہ گھر میں
بند اور اداس رہنے کی وجہ سے اکثر لوگ بہت زیادہ کھانا شروع ہوگئے ہیں جس
سے ان کے وزن میں ان چاہے اضافے کے علاوہ بیماریوں میں بھی اضافہ دیکھنے
میں آیا ہے۔ آج ہم اسی موضوع پر بات کریں گے اور ماہرین کے بتائے ہوئے حل
آپ کے سامنے پیش کریں گے کہ کس طرح آپ اپنی جذباتی بھوک سے نمٹ سکتے ہیں |
|
1- دکھ کا اظہار کرلیں |
اگر آپ کسی بات پر پریشان یا غم زدہ ہیں اور ساتھ ساتھ
بھوک محسوس کررہے ہیں تو پھر آپ بھوکے نہیں بلکہ آپ کا دماغ کھانے میں اپنی
خوشی تلاش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ لیکن کھانا ہی واحد چیز نہیں جو آپ کو
راحت پہنچا سکے بلکہ اس وقت آپ کو دل کا بوجھ ہلکا کرنے کے لئے کسی سگےبات
کرنے کی ضرورت ہے۔ غم، غصہ، پریشانی کا کسی سے بات چیت کرکے اظہار کریں |
|
2- اگر آپ کا بچہ اداس
ہے تو |
بچوں میں اداسی دیکھ کر والدین جلدی سے کہتے ہیں اچھا
بیٹا موڈ ٹھیک کرو میں تمھارے لئے پیزا آرڈر کررہا ہوں۔ یہ وہ طریقہ ہے جس
سے آپ بچے کو نادانستہ طور پر یہ سکھا دیتے ہیں کہ اس کی خوشی کھانے سے جڑی
ہے۔ آپ بچوں کو کھانے کے بجائے کوئی دوسری چیز دے سکتے ہیں یا واک پر لے
جاسکتے ہیں |
|
|
|
3- منفی جذبات پنپنے کی
صورت میں |
اگر بھوک کو قابو کرنے کی کوشش میں منفی جذبات پنپنے
لگیں تو اس میں اس وقت تک کوئی مضائقہ نہیں جب تک آپ کسی کو یا خود کو
نقصان نہیں پہنچاتے۔ تھوڑی دیر غصہ آنا فطری عمل ہے۔ یہ وقت آپ آرام کرکے
یا واک کرکے گزاریں تھوڑی دیر میں ہی آپ بہتر محسوس کریں گے۔ واک کی وجہ سے
کیلوریز بھی کم ہوچکی ہوں گی تو تھوڑا سا کھالینے میں کوئی ہرج نہیں |
|
4- کچھ تخلیق کرنے کی
کوشش کریں |
آرٹ جذبات کے اظہار کا نام ہے۔ شدید جذباتی
کیفیت میں خود کو آرٹ کی جانب موڑنے کی کوشش کریں کچھ پینٹ کریں یا لکھیں،
گنگنائیں اگر یہ نہیں کرنا چاہتے تو موسیقی سنیں اس سے جذبات کے اتار چڑھاؤ
میں کمی پیدا ہوگی |
|
|
|
5- کسی سے مدد لیں |
اگر آپ کو کھانا کھانے کے بعد بھی بھوک محسوس ہورہی ہے
اور وہ کم نہیں ہورہی خاص طور پر میٹھا کھانے کا دل کررہا ہے تو آپ کسی
ماہر نفسیات سے مدد لینے میں نہ گھبرائیں کیونکہ یہ بے وقت کی بھوک آپ کی
صحت کو بڑے نقصان سے دوچار کرسکتی ہے |