آخر اتنی آگ لگی کیسے۔۔۔ گھر میں موجود 7 عام اشیاء جن سے آگ لگنے کا خطرہ ہمیشہ موجود رہتا ہے

image
 
گھر کا لفظ آتے ہی ہمارے دل و دماغ میں ایک پرسکون جگہ کا تصور لہرانے لگتا ہے جہاں تمام لوگ محفوظ رہتے ہوں۔ مگر اکثر ہماری نظروں کے سامنے سے گھروں میں ہونے والے حادثات کی خبریں بھی گزرتی ہیں جن کی وجہ بھی گھروں میں استعمال ہونے والی عام چیزیں ہی ہوتی ہیں خاص چور پر گھروں میں آگ لگنے کے واقعات کی خبریں تو آئے دن پڑھنے کو ملتی ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ان اشیاء کے بارے میں بتائیں گے جن سے گھروں یں آگ لگنے کا خطرہ رہتا ہے اور جنھیں احتیاط سے استعمال کرنا بہت ضروری ہے تاکہ کسی بھی ناپسندیدہ واقعے سے بچا جاسکے۔
 
1- جام اور کریمز
ناشتے میں کھائے جانے والے جام، جیلی اور ٹماٹو کیچپ کی شیشے کی بنی بوتلیں وغیرہ ایک ایسے شیشے سے بنی ہوتی ہیں جن میں سوڈیم ایلمینو سیلیٹ شامل ہوتا ہے جو آگ سے ٹکرا کر شعلہ بھڑکنے اور آگ لگنے کا خطرہ پیدا کرسکتا ہے۔ اس لئے ایسی تمام بوتلوں کو چولہے اور اوون سے دور رکھیں یہاں تک کہ ایسی تمام اشیاء کو ایسی جگہ رکھیں جہاں براہِ راست سورج کی شعائیں بھی نہ پڑتی ہوں۔
 
2- نیل پالش اور نیل پالش ریموور
نیل پالش اور اس کو مٹانے والے ریموور دونوں میں ہی آئوسوپائل الکوحل اور ایتھیل سلفیٹ شامل ہوتا ہے۔ یہ دونوں اجزاء نیل پالس اور ریموور کے بنیادی اجزاء ہیں اور آتش گیر مادے بھی اس لئے نیل پالش اور ریموور کو کمرے کے درجہ حرارت میں رکھیں اور کوشش کریں کہ فریج کے علاوہ کسی تاریک اور ٹھنڈی جگہ پر رکھیں
 
3- گندا چولہا
شاید آپ کو جان کے حیرت ہو کہ گھروں میں باورچی خانوں کے زریعے لگنے والی آگ میں زیادہ کردار گندے چولہوں کا ہوتا ہے۔ چکنائی اور پرانا تیل، چولہے پر جمی اشیاء گھر میں آگ لگے کے واقعات کی بنیادی وجہ ہیں
 
image
 
4- آٹے کے زرات
ہوا میں اڑتے آٹے کے زرات تیزی سے آگ بھڑکانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس لئے روٹی پکاتے ہوئے اور پیزا بناتے ہوئے بہت احتیاط سے کام لیں
 
5- لیپ ٹاپ، چارجر، بیٹری اور تاریں
رات بھر لیپ ٹاپ اور موبائل کی بیٹری چارج کرنا معمول کی بات ہے لیکن یہ انتہائی خطرناک عادت ہے کیونکہ بیٹری گرم ہو کر پھٹ سکتی ہے یا شعلہ بھڑک سکتا ہے اس کے علاوہ سوئچ میں بھی آگ لگ سکتی ہے۔
 
6- ایروسول کینز
روم اسپرے ہو یا مچھر مار دوائی کا اسپرے یہ سب ایروسول کینز میں آتے ہیں جن کے اندر ہائیڈروکاربن گیس کافی مقدار میں موجود ہوتی ہے انھیں چولہا تو دور کسی گرم مقام پر بھی نا رکھیں۔ ان کی خالی بوتلیں بھی پھٹ سکتی ہیں اس لئے پھینکتے ہوئے بھی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے
 
7- ہینڈ سینیٹائزر
چاہے جیل کی صورت میں ہو یا لیکوئیڈ کی۔ ہینڈ سینیٹائزر میں ایتھائل الکوحل موجود ہوتا ہے۔ ہاتھ پر سینیٹائزر لگا کر چولہے کا کام کرنے سے گریز کریں
image
YOU MAY ALSO LIKE: