بات بات پہ غصہ۔۔۔ آخر ایسے لوگوں سے کس طرح بات کی جائے؟

image
 
کچھ لوگوں کو بات بات پر غصہ کرنے کی عادت ہوتی ہے ایسے لوگوں سے اگر کبھی کبھار سامنا ہو تو انھیں نظر انداز کیا جاسکتا ہے البتہ اگر روز کا ملنا جلنا ہو تو ظاہر ہے پھر ایسا رویہ جھیلنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ یہاں ہم آپ کو غصے والے لوگوں سے اچھے تعلقات بنانے کے کچھ گر بتائیں گے اس کے علاوہ یہ بھی بتائیں گے کہ شدید تکرار کی صورت میں آپ کو کیا کرنا چاہیے
 
1- کیا ان کے ساتھ کوئی پریشانی ہے؟
ہوسکتا ہے کسی پیارے کی اچانک موت یا بیماری یا پھر مالی مسائل کا شکار ہونے کی وجہ سے کوئی مسلسل چڑچڑے پن یا غصے کا مظاہرہ کررہا ہو۔ ایسی صورت میں انھیں کچھ وقت دیں کہ وہ اپنی پریشانیوں کا اظہار کرسکیں۔
 
image
 
2- غصے کی وجہ سمجھنے کی کوشش کریں
اگر سامنے والا اپنی کسی چیز کے چھن جانے پر خوفزدہ ہے تو اس کی کیفیت سمجھنے کی کوشش کریں اور اسے مناسب الفاظ میں سمجھائیں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ اپنے پندار کو ٹھیس پہنچنے کے ڈر سے لوگ کسی دوسری بات کے زریعے غصہ نکالتے ہیں لیکن اگر آپ کو ان کا مطلب سمجھ آرہا ہے تو براہِ راست بات کرنے کے بجائے کسی دوسرے الفاظ میں ان کا خوف دور کرنے کی کوشش کریں
 
3- خود کو ٹھنڈا رکھیں
دیکھیں آگ سے آگ نہیں بجھائی جاسکتی اس لئے اگر ایک فریق غصے میں ہے تو ایک خود کو ٹھنڈا رکھے تبھی صورت حال. قابو میں آسکتی ہے۔ اگر آپ کو غصہ آنے لگا ہو تو پانی پی لیں یا پھر کسی بہانے سے تھوڑی دیر الگ ہوجائیں اس طرح سامنے والے کو بھی کچھ وقت مل جائے گا کہ غصے کی لہر کو کم کرسکے
 
4- کسی کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں
اپنا انداز مصالحانہ رکھیں، لہجہ نرم. رکھیں لیکن اپنی جائز بات سے پیچھے نہ ہٹیں۔ اگر آپ نرم لہجے میں بھی اپنی بات پر قائم رہیں گے تو یہ بات آپ. کی خوداعتمادی کو ظاہر کرتی ہے سامنے والے کو احساس ہوگا کہ آپ بے جا دباؤ میں آنے والے شخص ہرگز نہیں
 
5- حس مزاح سے کام لیں
اگرچہ سننے میں یہ عجیب لگ رہا ہے لیکن اگر آپ کوئی لطیفہ یا پرانی کوئی مزاحیہ بات چھیڑ دیں گے تو ناصرف سامنے والے کے تنے ہوئے اعصاب ڈھیلے پڑجائیں گے بلکہ آپ کے لئے ان کا دل بھی نرم ہوجائے گا
image
YOU MAY ALSO LIKE: