|
|
بہت سی باتوں کو ہم صرف اس لیے مانتے ہیں کیونکہ وہ ہم
نے ہمیشہ سب کے منہ سے سنی ہوتی ہیں۔ ہم حقیقت جاننے کی کوشش ہی نہیں کرتے۔
ایسے ہی کچھ سچ آج ہم آپ کو بتائیں گے جن کو جاننے کے بعد آپ حیران ہوئے
بغیر نہیں رہ سکیں گے |
|
1- دودھ ہڈیوں کے لئے
فائدہ مند ہے |
ہارورڈ کی تحقیق کے مطابق ایسے ممالک جہاں کے لوگوں میں
دودھ پینے کا رجحان زیادہ نہیں وہاں ہڈیوں کے فریکچر کی تعداد ان ممالک سے
بہت کم ہے جہاں دودھ بہت زیادہ پیا جاتا ہے۔ ہڈیوں کو جتنے کیلشیم کی ضرورت
ہوتی ہے اسے مچھلی، پھلیاں، بادام اور انجیر سے بآسانی حاصل کیا جاتا ہے |
|
|
|
2- چاکلیٹ کھانے سے چہرے
پر دانے ہوتے ہیں |
ایکنی والی جلد کے حامل افراد کو ہمیشہ یہ نصیحت کی جاتی
ہے کہ وہ چاکلیٹ نہ کھائیں کیوں کہ اس سے ایکنی بڑھ جائے گی جب کہ ایک
تحقیق میں چند لوگوں کو چاکلیٹ کھلا کر ایکنی کا تجربہ کیا گیا اور ان پر
زیادہ چاکلیٹ کھانے سے کوئی فرق نہیں پڑا |
|
3- روزانہ جاگنگ کرنا
ضروری ہے |
ایسا بالکل نہیں بلکہ ماہرین کے مطابق روزانہ بہت زیادہ
دوڑنے سے الزائمر، ہائی بلڈ پریشر اور دل. کہ متعدد بیماریاں لاحق ہوسکتی
ہیں اس لئے اگر آپ جاگنگ کے عادی ہیں تو دن میں وقفے وقفے سے بھاگیں اور
ہفتے میں ایک دو دن مکمل آرام کریں |
|
4- مریخ سرخ ہے |
ناسا کی پرانی لی گئی تصاویر میں مریخ سرخ رنگ کا نظر
آتا ہے لیکن آج ناسا اس بات کا اعتراف کرتا ہے کہ مریخ کے بہت سے حصے نیلے
اور سرمئی رنگ کے ہیں |
|
5- ماؤنٹ ایوریسٹ دنیا
کا سب سے بلند پہاڑ ہے |
ماؤنٹ ایوریسٹ دنیا کے سب سے اونچے پہاڑ کے طور پر مشہور
ہے لیکن حقیقت کچھ یوں ہے کہ ہوائی میں واقع ایک آتش فشاں ، مونا کییا کی
اونچائی 13،796 فٹ ہے اور اس کی بنیاد سطح سے 19،039 فٹ نیچے ہے۔ |
|
|
|
6- صحارا دنیا کا سب سے
بڑا صحرا ہے |
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کے تعریف کے حساب سے صحرا اس
جگہ کو کہتے ہیں جہاں بارش نہیں ہوتی یا پھر کم سے کم ہوتی ہے اس حساب سے
دنیا کا سب سے بڑا صحرا صحارا نہیں بلکہ انٹارکٹیکا ہے |