کرونا کا نام اس طرح لکھ کر دروازے پر لٹکا دو تو… بھارتی ماہرِ شماریات جو خراب اسپیلنگ سے دنیا کو کرونا سے نجات دلوانا چاہتا ہے

image
 
دنیا بھر کے سائنسدان تقریباً دو سالوں سے کرونا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے حوالے سے جدوجہد کر رہے ہیں جبکہ علم الاعداد و شمار کے ایک بھارتی ماہر کا خیال ہے کہ صرف کرونا کی اسپیلنگ میں ردو بدل کر کے ہم بڑی آسانی سے اس پر قابو پا سکتے ہیں-
 
جی ہاں ایسے وقت میں جب پورا بھارت کرونا سے شدید متاثر ہے یہ مضحکہ خیز دعویٰ خود ان کے ایک شہری اسٹینو گرافر اور شماریات کے ماہر آنند راؤ کا ہے جو کہ اتر پردیش سے تعلق رکھتے ہیں-
 
آنند راؤ کا ماننا ہے کہ انگریزی زبان میں “covid” اور “corona” کی اسپیلنگ تبدیل کر کے نہ صرف اپنے گھر سے کرونا کا خاتمہ ممکن ہے بلکہ دنیا بھر میں اس وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے-
 
image
 
آنند راؤ نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ “ موجودہ نام corona نے ایک خطرناک تعداد میں اضافہ کیا ہے جس نے پوری دنیا میں تباہی مچائی ہے- لیکن اگر ہم اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے اس کے نام میں طاقتور حروف کا اضافہ کر کے تبدیلی لاتے ہیں تو یہ وبا دنیا بھر سے غائب ہوجائے گی- اس کے لیے ہمیں Covid-19 کے بجائے ‘Covviyd-19’ لکھنا ہوگا“-
 
آنند راؤ شوقیہ طور پر علم شماریات سے وابستہ ہے اور انہوں نے خوش قسمتی کے لیے انگریزی زبان میں اپنے نام میں بھی 2 حروف کا اضافہ کر رکھا ہے- آنند نے کورونا کے نام میں تبدیلی کے حوالے سے ایک بینر بھی لگا رکھا ہے جس پر تم تفصیلات درج ہیں کہ کیسے کرونا سے بچاؤ ممکن ہے-
 
image
 
آنند کے مطابق اگر ایک بینر پر کرونا یا کوویڈ کے لفظوں کو انگلش میں اسپیلنگ کی تبدیلی کے ساتھ لکھ کر گھر کے دروازے یا عوامی مقامات پر لٹکا دیا جائے تو کرونا فوراً غائب ہوجائے گا- کیونکہ علم شماریات میں بہت زیادہ طاقت موجود ہے-
 
دوسری جانب سے اکثر افراد نے جہاں ایک جانب آنند کے اس مضحکہ خیز دعویٰ کو بےکار بات قرار دیا ہے تو دوسری طرف بعض لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیوں نہ اس طریقہ کار کو کرپٹ سیاستدانوں سے نجات کے لیے استعمال کیا جائے-
 
اسی طرح ایک ٹوئٹر صارف نے یہ بھی لکھا ہے کہ “ ان دنوں آپ کو مزاح کہیں بھی مل سکتا ہے“-
YOU MAY ALSO LIKE: