کورونا کا علاج گوبر سے۔۔۔ بھارت میں تو حد ہی ہوگئی، سوشل میڈیا صارفین برہم

image
 
بھارت میں جہاں کورونا کی مچائی ہوئی تباہی نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے وہیں عوام کی عجیب و غریب حرکات مزید پریشانی کا سبب بن رہی ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایسی وڈیوز وائرل ہوئی ہیں جس میں لوگ اپنے پورے جسم بشمول چہروں پر بھی گائے کا گوبر لگا رہے ہیں-
 
image
 
گائے کے گوبر کو گھر میں رکھنا اور اسے جسم پر لگانا قدیم ہندوستانی رواج ہے جسے بھارتی ڈاکٹر اور پڑھا لکھا طبقہ خود بھی مسترد کرچکے ہیں اور اسے غیر انسانی اور شدید مضر صحت قرار دے چکے ہیں۔ لیکن گجرات کی اس وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح لوگ گائے کا پیشاب اور گوبر ملا کر جسم پر مل کےنہا رہے ہیں
 
ڈاکٹر بھی یہاں آتے ہیں۔۔۔ ایک مقامی شخص کا دعویٰ
یہ عمل کرنے والے ایک شخص گوتم مانی لال بوریسا دعویٰ کرتے ہیں کہ گوبر ملنے سے کورونا وائرس جسم میں داخل نہیں ہوتا اور اس سے ان کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔ گوتم مزید کہتے ہیں کہ "فرنٹ لائن واریرز اور ڈاکٹر بھی یہاں گائے کے گوبر سے نہانے آتے ہیں اور اس کے بعد انھیں کورونا کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے ڈر نہیں لگتا"
 
البتہ بھارت کے طبی ماہرین اس بات کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ ڈاکٹر جے جیالال (بھارت کے میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر) کہتے ہیں کہ تمام تحقیقات کی روشنی میں اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ گائے کے گوبر سے کورونا وائرس کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ بے شک گائے کو بھارت میں مقدس جانور سمجھا جاتا ہے لیکن لوگوں کو سمجھنا چاہیئے کہ اس طرح کے گھناؤنے عمل سے مزید بیماریاں جنم لیں گی۔
 
سوشل میڈیا پر صارفین برہم
بھارت میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 254,225 تک تجاوز کرچکی ہے اس پر گوبر سے نہانے کی وڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین انتہائی غصے کا اظہار کررہے ہیں۔ایک خاتون فکر مند لہجے میں دیا کرکے کہتی ہیں “میں امید کرتی ہوں اس سے کورونا سے لڑنے میں مدد ملے اس کے ساتھ ہی میں یہ بھی امید کرتی ہوں کہ اس عمل سے دیگر بیماریاں نہ پھیلیں 
 
image
 
ایک بھارتی صارف اسمرنجیت ورک قدرے ناراضی سے لکھتے ہیں کہ “یہی وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے بھارت یں حالات اس حد تک خراب ہوئے ہیں ۔ جب آپ کو سائنس پر یقین نہ ہو تو یہی کچھ ہوتا ہے“
image
YOU MAY ALSO LIKE: