|
|
دنیا شاید آج ایک چھوٹی سی جگہ معلوم ہوتی ہے کیونکہ پوری دنیا کی خبریں اب ہم تک
باآسانی پہنچ جاتی ہیں- لیکن حقیقت یہ ہے کہ اب بھی دور دراز اور قدیم مقامات ایسے
ہیں جو جہاں تک ابھی کم ہی انسان پہنچے ہیں یا پھر بالکل ہی نہیں پہنچے- یہی وجہ ہے
کہ یہ مقامات اپنا حسن اور خوبصورتی برقرار رکھے ہوئے ہیں-آج ہم دنیا کے آخری 5
ایسے ہی خوبصورت مقامات ذکر کریں گے جو انسانوں کے ہاتھوں تباہی سے محفوظ ہیں- |
|
Nunavut |
یہ ایک قدیم ترین مقام ہے جو کہ 1999 سے کینیڈا کے زیرِ انتظام ہے- یہ
کینیڈا کا ایک سرد ترین علاقہ ہے اور یہاں آبادی کی تعداد بھی بہت کم ہے-
اس علاقے کی آبادی صرف 39 ہزار نفوس پر مشتمل ہے جو کہ کینیڈا کی کل آبادی
کا 0.1 فیصد بنتی ہے- اس خوبصورت سرزمین کا بیشتر حصہ کم آمد و رفت کی وجہ
سے اپنے حسن اور دلکشی کو برقرار رکھے ہوئے ہے- یہ مقام جنگلی حیات کا گھر
بھی جن میں قطبی ریچھ بھی شامل ہیں جو آزادانہ گھومتے پھرتے دکھائی دیتے
ہیں- |
|
|
Daintree National Park |
یہ آسٹریلیا کا نیشنل پارک ہے جو کہ 1981 میں قائم کیا گیا اور اسے 1988
میں عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کر لیا گیا- یہاں لاکھوں سال پرانا برساتی
جنگل بھی واقع ہے اور یہ دنیا کا ایک قدیم ترین ماحولیاتی نظام ہے- اور اس
مقام کے بیشتر حصے تک ابھی انسان نہیں پہنچا ہے- یہ پارک ہزاروں اقسام کے
پودوں اور سینکڑوں اقسام کے پرندوں اور درختوں کا گھر بھی ہے- یہاں موجود
درخت 2500 سال سے بھی زائد پرانے ہیں- |
|
|
Fiordland |
یہ نیوزی لینڈ کا ایک بہت ہی خوبصورت علاقہ ہے جہاں برف سے ڈھکے پہاڑ٬ بلند
چوٹیاں٬ گہری جھیلیں اور آبشار موجود ہیں- اس مقام پر کبھی بھی مستقل طور
پر قابل ذکر آبادی نہیں رہی یہاں وجہ ہے کہ یہ مقام انسانوں کی جانب سے
پہنچنے والے نقصانات سے محفوظ ہے- یہاں تک کہ صرف مقامی ماوری قبیلے کے لوگ
نیوزی لینڈ کے اس حصے میں شکار اور مچھلی پکڑنے کے لیے گئے تھے- |
|
|
The Galápagos Islands |
یہ جزائر ایکواڈور کے مغربی ساحل سے 605 میل کے فاصلے پر واقع ہیں- یہ ایک
انتہائی دور دراز علاقہ ہے جسے جانوروں کی مختلف اقسام نے اپنا گھر بنا
رکھا ہے- ان جزائر پر 300 اقسام کے مختلف رینگنے والے جانور اور پرندے پائے
جاتے ہیں- ان پرندوں میں نیلے پیروں والا بوبی نامی پرندہ بھی شامل ہے اور
اس کے 50 فیصد جوڑے اسی مقام پر پائے جاتے ہیں- |
|
|
Tsingy de Bemaraha Strict Nature Reserve |
اس مقام کے نام میں لفظ Tsingy کے معنی ہیں جہاں کوئی چل نہیں سکتا اور اس
نام سے ہی ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کتنا ناقابلِ تسخیر مقام ہے- یہ ایک انتہائی
قدیم مقام ہے جس کی تاریخ لاکھوں سال پرانی ہے- اس مقام پر جنگلات٬ جھیلیں٬
دلدل اور گھاٹیاں موجود ہیں- اس کے علاوہ یہ مقام جنگلی حیات کی بہترین
رہائش گاہ بھی ہے- یہاں lemur کی 11 مختلف قسمیں پائی جاتی ہیں- |
|