لنچ کرنے لندن جایا کرتی تھی۔۔۔ ٩ ماسٹرز کرنے والی عذرا آج ایک بوسیدہ گاڑی میں رہنے پر مجبور کیوں ہیں

image
 
زندگی پل پل روپ بدل کر ہمیں حیران تو کرتی ہی ہے لیکن اکثر ایسے تخت الٹ دیتی ہے کہ بڑے بڑے شہنشاہ فقیر بن جاتے ہیں لیکن کامیاب وہی ہوتے ہیں جو وقت کی ہر چال میں ثابت قدم رہیں اور حوصلہ کبھی نہ ہاریں پھر ایک نہ ایک دن ان کی محنت اور صبر ضرور کام آتا ہے۔ ایسی ہی ایک سچی کہانی ہے مس عذرا کی جنھوں نے 9 ماسٹرز اور بینکنگ کے کئی سو کورسز کررکھے ہیں۔ ایک زمانے میں ایک لاکھ کا جوتا پہننے والی عذرا اب پاؤں میں ایک ساہ سی پرانی قینچی چپل پہنتی ہیں لیکن وہ اپنے حال سے مطمئن بھی ہیں اور مستقبل کے لئے پر عظم بھی۔
 
ایک نجی چینل ڈیلی پاکستان سے بات کرتے ہوئے عذرا نے بتایا کہ انھوں نے ایم اے انگریزی، کراچی یونیورسٹی سے کیا تھا۔انگریزی کے علاوہ عذرا جغرافیہ، جرنلزم سمیت نو مضامین میں ماسٹرز کر چکی ہیں اس کے علاوہ بینکنگ کا چار سالہ کورس لندن سے کیا اور ساڑھے سات سو کورسز بینکنگ کے کئے ہیں۔ بنیادی طور پر عذرا ایک بینکر ہیں جن کے کئی سیاستدانوں سے بھی دوستانہ تعلقات تھے۔ عذرا بات بھی انگریزی زبان میں ہی کرتی ہیں
 
لنچ لینے لندن جایا کرتی تھی
عذرا کہتی ہیں “زندگی میں بہت کچھ ملتا ہے اور چلا جاتا ہے مجھے اپنی تعلیم اور تربیت پر فخر ہے۔ مجھے کسی چیز کی تمنا نہیں کیونکہ میری ہر خواہش پوری ہوچکی۔ میں نے کئی عمرے کیے اور دنیا کے تین چکر کاٹے۔ میں باہر رہتی تھی تو فلائٹ لے کر برنس روڈ ناشتہ کرنے آیا کرتی تھی اور فلائٹ لے کے واپس چلی جاتی تھی کبھی لنچ کرنے لندن چلی جاتی تھی“
 
image
 
عذرا ایک چھوٹی سی گاڑی میں رہتی ہیں اور ان کے ساتھ چھ سات بلیاں اور ایک کتا جسے انھوں نے “شیرو“ کا نام دیا ہے وہ رہتا ہے۔ عزرا کہتی ہیں ان کے پاس کھانے کو جو آئے وہ جانوروں میں بھی بانٹ دیتی ہیں اور جب ان کے سر میں درد ہو تو بلیاں اپنے پنجوں سے ان کا سر دباتی ہیں ۔ عذرا شدید سردی میں بلیوں کے پیر پہ پیر رکھ کے اپنے پاؤں سینک کر گزارا کرتی ہیں۔ گرمی کے موسم کے لئے عذرا کہتی ہیں کہ“ میں کہتی ہوں اگر حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کربلا کی گرمی نہیں لگی تو مجھے بھی نہیں لگے گی“
 
شادی نہیں کیونکہ
عذرا کہتی ہیں “میں مصروف رہی اپنی پڑھائی میں اور زندگی میں اس لئے شادی کا نہیں سوچا۔ شادی نہ کرنے کے فیصلے سے مطمئن ہوں میرا ایک ہی اصول ہے جو گزر گیا وہ گزر گیا اور جو حال ہے اسے انجوائے کرو اور میں اپنے حال میں خوش ہوں۔ صرف پیسے جمع کرنا چاہتی ہوں تا کہ اپنا کاروبار پھر سے کھڑا کرسکوں“
 
میرے ساتھ کئی بار دھوکہ ہوا
ّعذرا سے جب سوال کیا گیا کہ وہ ان حالات میں کیسے آئیں تو انھوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ بہت بڑے بڑے دھوکے ہوئے پی سی سی آئی بینک کھولنے کے لئے انھوں نے اپنی ساری جائیداد اور زیور بیچ دیا۔ ان کا بینک دنیا کے دس بہترین بینکس میں سے ایک تھا لیکن اس کے بعد یہودیوں نے اس بینک کو اپنی انا کا مسئلہ بنا کر تباہ کرکے دم لیا اور سلسلے میں ان کی ساری جائیداد چلی گئی“۔ اس کے بعد انھوں نے دوبارہ بویک کھولنے کے لئے پیسے جمع کیے وہاں بھی ان سے دھوکہ کیا گیا۔
 
سیاستدانوں سے مدد نہیں لینا چاہتی کیوں کہ
عذرا کہتی ہیں کہ نواز شریف، مریم نواز اور عمران خان سمیت بہت سے سیاستدانوں سے ان کے دوستانہ تعلقات رہے ہیں لیکن وہ کسی سے مدد نہیں لینا چاہتیں کیوں کہ بعد میں پھر وہ ان پر تنقید کا حق کھو دیں گی
 
صرف حج کی خواہش ہے
عذرا کہتی ہیں کہ میری اب صرف ایک خواہش ہے کہ مرتے ہوئے کلمہ نصیب ہو اور میں اک بار حج کرلوں اس کے علاوہ میں اپنی زندگی سے مکمل طور پر مطمئن ہوں
image
YOU MAY ALSO LIKE: