یہ درد بے وجہ نہیں … آپ کی چند عادتیں جو کمر درد کی وجہ ہوسکتی ہیں

image
 
روز کے معمولات کے دوران کمر کا درد انتہائی تکلیف دہ محسوس ہوتا ہے۔ دراصل اس کی وجوہات ہمارے اپنے لائف اسٹائل میں ہی پوشیدہ ہوتی ہیں جنھیں تھوڑا سا بدل کر کمر کے درد سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ تو آئیے دیکھتے ہیں وہ کونسی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے کمر درد کی تکلیف ہوسکتی ہے اور اسے کم کرنے کے لئے کیا کیا جاسکتا ہے
 
1- اونچی ہیل کے جوتے
اونچی ہیل کے جوتے مرد اور خواتین میں یکساں مقبول ہیں جنھیں پہننے سے کمر ایک غیر فطری پوزیشن میں آجاتی ہے اور کمر کا درد ہونے لگتا ہے۔ کمر درد سے بچنے کے لئے اونچی ہیل کے جوتوں کی قربانی تو دینی ہوگی
 
image
 
2- سوڈا بوتل
حد سے زیادہ چینی والی سوڈا بوتلیں ویسے بھی صحت کے لئے مفید نہیں اور اکثر سوڈا ڈرنک پینے سے پیٹ میں گیس ہوجاتی ہے جس سے کمر میں درد ہوتا ہے۔
 
3- شدید تھکن
بہت زیادہ تھکن میں جسم اسٹریس ہارمونز خارج کرتا ہے جس سے کمر، سر اور گردن میں اچانک درد محسوس ہونے لگتا ہے۔ ایسی صورت میں کام. چھوڑ کر آرام کرنا ہی بہتر ہے
 
4- غلط تکیہ
اگر آپ بہت بڑی تکیہ لے کر سوتے ہیں اس صورت میں بھی جسم غیر فطری شکل اختیار کرلیتا ہے اور درد شروع ہوجاتا ہے۔ اس لیے کوشش کریں بغیر یا پھر نسبتاً چھوٹی تکیہ استعمال کی جائے
 
5- بستر پہ کھانا
اگر آپ بستر پہ کھانے یا کتاب پڑھنے کے عادی ہیں تو سرجھکائے ایک حالت میں بیٹھے رہنے سے بھی درد ہوسکتا ہے ۔ اس عادت کو فوری تبدیل کریں اور ڈائننگ ٹیبل یا دسترخوان پر کھانا کھائیں
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: