کونسا پرفیوم زیادہ دیر تک چلے گا؟ دھوکہ نا کھائیں اور اچھے پرفیوم کی پہچان کریں

image
 
اکثر لوگ پرفیوم خریدنے جاتے ہیں تو ان کی خواہش ہوتی ہے کہ خوشبو اچھی ہونے کے ساتھ ساتھ پرفیوم ایسا ہو جس کی خوشبو بہت دیر تک ان کا ساتھ دے اور بار بار پرفیوم لگانے کی ضرورت نہ پڑے۔
 
لیکن مہنگے سے مہنگا اور بہترین سے بہترین خوشبو والا پرفیوم خرید کر بھی لوگوں کی تسلی نہیں ہوتی کیونکہ وہ تھوڑی دیر میں ہی اڑ جاتا ہے۔ دراصل پرفیوم کو زیادہ دیر تک ٹہرنے کے لیے زیادہ خوشبودار تیل کی ضرورت ہوتی ہے جتنا زیادہ پھولوں کا یا خوشبو دار اشیاء کا تیل پرفیوم میں شامل ہوگا اتنی دیر وہ آپ کا ساتھ دے گا۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ایسے فرینچ لیبلز کے بارے میں بتائیں گے جو پرفیوم کی بوتل پر نمایاں طور پر لکھے ہوتے ہیں جن سے آپ ان میں خوشبو کی سطح کا اندازہ کرکے یہ پتا چلا سکتے ہیں کہ یہ والا پرفیوم کتنی دیر آپ کا ساتھ نبھا سکے گا
 
image
 
1- Eau De Parfum
سب سے زیادہ دیر تک ٹھہرنے والی خوشبو میں سے ایک Eau De Parfum کی ہے۔ اس میں 15 سے 20 فیصد تک خوشبودار تیل شامل کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ 4 سے 5 گھنٹے تک ٹہر سکتی ہے۔ پرفیوم کی طرح اس میں بھی باقی اقسام کے مقابلے میں کم الکوحل شامل ہوتا ہے اس لئے حساس جلد والوں کو اس سے بھی زیادہ الرجی نہیں ہوتی۔ روزمرہ کے استعمال کے لئے قیمت کے اعتبار سے بھی موزوں ترین قسم ہے
image
 
2- Eau de Toilette
یہ پرفیوم کی سب سے عام قسم ہے اور زیادہ تر لوگ معلومات نہ ہونے کی وجہ سے اسی قسم کو زیادہ دیر ٹہرنے والا پرفیوم سمجھ کرخریدتے ہیں جبکہ اس میں خوشبودار آئل کی مقدار 5 تا 15 فیصد ہوتی ہے اسی وجہ سے اس کی خوشبو تین گھنٹے سے زیادہ نہیں ٹہر سکتی۔ یہ تیاری کے دوران اور گھر سے نکلتے ہوئے خوشبو دیتی ہے اس کے بعد اڑ جاتی ہے
image
 
3- Eau De Cologne
اس میں آئل 2 سے 4 فیصد ہوتا ہے۔ الکوحل کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ قسم کافی سستی اور بڑی بوتلوں میں دستیاب ہوتی ہے اس کی خوشبو زیادہ سے زیادہ 2 گھنٹے تک رہتی ہے
image
 
4- Eau Fraiche, Mist اور Aftershave
یہ Eau De Cologne کی طرح ہی زیادہ سے زیادہ 2 گھنٹے تک خوشبو برقرار رکھ سکتے ہیں لیکن ان میں آئل کنسنٹریشن 2 سے 3 فیصد یعنی Eau De Cologne سے بھی کم ہوتی ہے اور ان میں الکوحل کے بجائے پانی شامل ہوتا ہے
image
YOU MAY ALSO LIKE: